Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بانجھ پن کا شکار امریکی گلوکارہ سلینا گومز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > بانجھ پن کا شکار امریکی گلوکارہ سلینا گومز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں
انٹرٹینمنٹ

بانجھ پن کا شکار امریکی گلوکارہ سلینا گومز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

Published September 28, 2025
Tags: Featured اپنے بوائے فرینڈ اور میوزک پروڈیوسر بینی بلانکو سے شادی امریکی گلوکارہ، اداکارہ، پروڈیوسر اور کاروباری خاتون تقریب کیلیفورنیا کے علاقے سانتا باربرا کاؤنٹی کے ہوپ رینچ میں منعقد سلینا گومز
Share
SHARE

سانتا باربرا کاؤنٹی امریکا (شوبز ڈیسک): امریکی گلوکارہ، اداکارہ، پروڈیوسر اور کاروباری خاتون سلینا گومز نے اپنے بوائے فرینڈ اور میوزک پروڈیوسر بینی بلانکو سے شادی کرلی۔33 سالہ سلینا گومز اور 37 سالہ بلانکو کی شادی کی تقریب جنوبی کیلیفورنیا کے علاقے سانتا باربرا کاؤنٹی کے ہوپ رینچ میں منعقد ہوئی، جو لاس اینجلس کے شمال مغرب میں تقریباً 90 میل (145 کلومیٹر) کے فاصلے پر واقع ہے۔سلینا گومز نے کچھ دن قبل فیشن میگزین ’وینٹی فیئر‘ کو دیے گئے انٹرویو میں پہلی بار اپنی طبی پیچیدگیوں پر بھی کھل کر بات کی۔انہوں نے واضح طور پر بتایا کہ پیچیدگیوں کی وجہ سے وہ اپنے بچوں کو اپنے پیٹ میں نہیں پال سکیں گی، ان کا جسم بچے کا وزن برداشت نہیں کر پائے گا۔

سلینا گومز کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز انہیں بتا چکے ہیں کہ اگر کبھی انہوں نے بچوں کو اپنے پیٹ میں پالنے اور انہیں پیدا کرنے کی کوشش کی تو وہ قدم ان کے لیے اور بچے کے لیے خطرناک ثابت ہوگا۔

اور اب سلینا گومز نے انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جن میں انہیں سفید دلکش لباس میں اور بلانکو کو سیاہ ٹکسڈو میں دیکھا جاسکتا ہے، دونوں کو تصاویر اور ویڈیوز میں رومانوی انداز میں ایک دوسرے کے قریب دیکھا گیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Selena Gomez (@selenagomez)

پوسٹ کے کیپشن میں سلینا گومز نے 9.27.25 کی تاریخ درج کی، جس کے تبصرے میں بینی بلانکو نے لکھا کہ ان کی حقیقی زندگی کی بیوی۔

شادی میں تقریباً 170 مہمان شریک ہوئے جن میں امریکی پاپ اسٹار اور سلینا گومز کی دیرینہ بہترین دوست ٹیلر سوئفٹ، برطانوی گلوکار و نغمہ نگار ایڈ شیئرن، پیرس ہلٹن اور سیلینا کے ڈرامے اونلی مرڈرز کے شریک اداکار اسٹیو مارٹن اور مارٹن شارٹ شامل تھے۔

ووگ میگزین کے مطابق جوڑے نے شادی کے موقع پر رالف لارین کے تیار کردہ ملبوسات پہنے۔سلینا گومز اور بینی بلانکو نے اپنے تعلق کا اعلان دسمبر 2023 میں کیا تھا اور ایک سال بعد منگنی کی تھی۔

بینی بلانکو نے سلینا گومز کے کئی مقبول گانوں کی پروڈکشن میں حصہ لیا ہے جن میں 2015 کے گانے سیم اولڈ لو اور کل ایم وِد کائنڈنیس شامل ہیں، دونوں نے مارچ میں مشترکہ البم آئی سیڈ آئی لو یو فرسٹ بھی ریلیز کیا تھا۔

TAGGED:Featuredاپنے بوائے فرینڈ اور میوزک پروڈیوسر بینی بلانکو سے شادیامریکی گلوکارہ، اداکارہ، پروڈیوسر اور کاروباری خاتونتقریب کیلیفورنیا کے علاقے سانتا باربرا کاؤنٹی کے ہوپ رینچ میں منعقدسلینا گومز
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article “دنیا میں‌کیا ہونیوالا ہے؟”: دنیا بھر میں تعینات امریکی جرنیل ہنگامی طور پر پینٹاگون طلب
Next Article راولپنڈی میں ڈینگی کنٹرول سے باہر: 27نئے مریض رپورٹ، مجموعی تعداد 622 ہوگئی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

منگھوپیر :پانی چور مافیا کے خلاف آپریشن، متعدد ہائیڈرنٹس مسمار

کراچی (ویب ڈیس): کراچی غربی کے علاقے منگھوپیر میں واٹر بورڈ کی سرکاری سپلائی لائنوں سے پانی چوری کرنے والے…

February 25, 2023
صحت

کورونا پابندیوں کا خاتمہ:چین میں ایک ہفتے میں 13 ہزاراموات

کورونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد سے چین کے اسپتالوں میں مریضوں کا رش لگ گیا ہے اور ایک ہفتے…

January 22, 2023
پاکستانصحتکاروبار

مختلف ادویات پر 18فیصد تک جنرل سیل ٹیکس کی وجہ سے قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): حکومت کی جانب سےکچھ ادویات پر 18فیصد تک جنرل سیل ٹیکس لگانے کی وجہ سے ان کی…

September 22, 2024
دنیا

افغانستان: این جی اوز میں خواتین کے کام کرنے پر پابندی

افغان طالبان نےتمام مقامی اور غیر ملکی فلاحی تنظیموں کو خواتین ملازمین کو کام پر نہ بلانے کی ہدایت جاری…

December 25, 2022
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?