Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: آزاد امیدوارمخصوص مدت کےبعد کسی اورسیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوسکتا،ترمیمی بل اسمبلی میں پیش
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > آزاد امیدوارمخصوص مدت کےبعد کسی اورسیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوسکتا،ترمیمی بل اسمبلی میں پیش
پاکستان

آزاد امیدوارمخصوص مدت کےبعد کسی اورسیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوسکتا،ترمیمی بل اسمبلی میں پیش

Published July 30, 2024
Tags: Featured آزاد امیدوار مخصوص مدت کے بعد انتخابات ایکٹ کا دوسرا ترمیمی بل 2024 پیش قومی اسمبلی کسی اور سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوسکتا کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا حق استعمال نہیں کرسکتے
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): قومی اسمبلی میں انتخابات ایکٹ کا دوسرا ترمیمی بل 2024 پیش کردیا گیا جس کے مطابق آزاد امیدوار مخصوص مدت کے بعد کسی اور سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوسکتا۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی بلال کیانی نے الیکشن ایکٹ میں دوسری ترمیم کا بل پیش کیا۔مجوزہ بل میں الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 66اور104میں ترمیم پیش کی گئی جس کے تحت آزاد امیدوار آئین اور قانون میں درج مخصوص مدت کے بعد کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا حق استعمال نہیں کرسکتے۔

بل کے متن میں تجویز دی گئی ہے کہ آئین اور الیکشن ایکٹ 2017 میں آزاد امیدواروں کو دوبارہ کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کی سہولت فراہم نہیں کی گئی۔ مجوزہ مدت کے اندر مخصوص نشستوں کی فہرست جمع نہ کرانے والی جماعت مخصوص نشستوں کی اہل نہیں ہوگی۔

مجوزہ بل میں کہا گیا ہے کہ جس امیدوار نے ریٹرننگ افسر کے سامنے جماعت سے وابستگی کا بیان حلفی جمع نہ کرایا ہو اسے آزاد تصور کیاجائے گا۔ الیکشن کے بعد پارٹی وابستگی ظاہر کرنے والا امیدوار کسی سیاسی جماعت کا امیدوار نہیں سمجھا جائیگا اور الیکشن کا دوسرا ترمیمی بل 2017سے نافذ العمل ہوگا ۔

وزیر قانون نے بل قائمہ کمیٹی کے سپرد کرنے کی سفارش کردی اور اسپیکر نے اسے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا اور اسپیکر قومی اسمبلی کی چیئرمین کمیٹی کو کمیٹی اجلاس کل ہی طلب کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اس کے علاوہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان نیشنل ایکسی لینس انسٹی ٹیوٹ بل 2024 منظور کیا گیا جبکہ سنی اتحاد کونسل کے رکن امجد علی خان نے دستور پاکستان میں جبری گمشدگی کو جرم قرار دینے کا ترمیمی بل 2024قومی اسمبلی میں پیش کیا جسے قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے۔

پاکستان کے دستور میں مزید ترمیم کا بل، ویسٹ پاکستان مینٹیننس پبلک آرڈر ترمیمی بل صاحبزادہ صبغت اللہ نے ایوان میں پیش کر دیا گیا جسے اسپیکر نے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔ اس کے علاوہ آغا رفیع اللہ نے فیڈرل ایمپلائز بینوویلینٹ فنڈ اینڈ گروپ انشورنس ترمیمی بل 2024 ایوان میں پیش کیا جسے قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔

آرٹیکل 9 الف کا اضافہ کرنے کے لئے آئین میں ترمیم کا بل امجد علی خان نے ایوان میں پیش اور اسے بھی متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔

TAGGED:Featuredآزاد امیدوار مخصوص مدت کے بعدانتخابات ایکٹ کا دوسرا ترمیمی بل 2024 پیشقومی اسمبلیکسی اور سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوسکتاکسی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا حق استعمال نہیں کرسکتے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ایران کے نومنتخب صدرمسعود پزشکیان نےعہدے کا حلف اٹھا لیا
Next Article کراچی:ہاکس بے کی زمین DHA کو دینے کیخلاف سندھ یونائیٹڈ پارٹی کیجانب سے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد، زمین مقامی لوگوں کو دینے کا مطالبہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

ملک بحران کا شکار ہے، سیاست کی نہیں،معیشت کی فکر کرنی چاہیے، زرداری

کراچی(ویب ڈیسک): پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک بحران کا شکار ہے، سیاست…

September 9, 2023
دنیا

ارکان حج کی ادائیگی:ٹرانسپورٹیشن انتظامات کا فرضی تجربہ و ریہرسل

ریاض (ویب ڈیسک): عازمین حج کو منیٰ اور عرفات پہنچانے کے فرضی تجربے کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا۔سعودی وزارت…

May 24, 2023
پاکستان

دو ہفتے میں عمران خان کو رہا نہ کیا تو خود رہا کریں گے: علی امین گنڈاپورکی جانب سےحکومت کو جلسے میں ڈیڈلائن

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد کے علاقے سنگجانی کی مویشی منڈی میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسے سے خطاب…

September 9, 2024
انٹرٹینمنٹ

اسکرپٹ دیکھ کرفلم ‘حیدر کا کوئی معاوضہ نہیں لیا: شاہد کپور

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی وڈ کے اسٹار شاہد کپور نے حال ہی میں اپنی بالی وڈ فلم 'حیدر' میں بلا…

September 27, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?