Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سندھ حکومت کی درخواست مسترد:الیکشن 15 جنوری کو ہی ہوگی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > سندھ حکومت کی درخواست مسترد:الیکشن 15 جنوری کو ہی ہوگی
پاکستان

سندھ حکومت کی درخواست مسترد:الیکشن 15 جنوری کو ہی ہوگی

Published January 13, 2023
Tags: Featured الیکشن 15 جنوری کو درخواست مسترد
Share
SHARE

اسلام آباد (نجات نیوز): الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے الیکشن 15 جنوری کو ہی کروانے کا فیصلہ کیا۔

الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی صدارت میں ہوا جس میں سندھ حکومت کی درخواست اورنوٹیفکیشنز پرغور کیا گیا۔سندھ حکومت نے کراچی ڈویژن، حیدرآباد اور دادو ضلع کی دو تحصیلوں خیرپور ناتھن اور مہر میں 15 جنوری 2023 کوہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی۔

الیکشن کمیشن نے قانونی اور آئینی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست نامنظور کرتے ہوئے کراچی ڈویژن، حیدرآباد اور دیگر اضلاع میں انتخابات شیڈول کے مطابق 15 جنوری کو کرانے کا حکم دیا جس کا آرڈر جاری کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو انتخابات کے دوران انتہائی حساس پولنگ سٹیشنوں پر فوج یا رینجرز کی تعیناتی کو یقینی بنانے کو بھی کہا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت ہو یا صوبائی حکومتیں کوئی بھی بلدیاتی انتخاب کرانا نہیں چاہتا۔ اسلام آباد بلدیاتی قانون میں ترمیم کا سارا ملبہ الیکشن کمیشن پر ڈالا گیا۔ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے تمام انتظامات مکمل تھے دودن پہلے عین وقت پر سندھ حکومت نے ایسا اقدام کیا۔

اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد کی صورتحال پر بھی غورکیا گیا۔اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر، ممبران،ا سپیشل سیکرٹری، ڈی جی لاء، ڈی جی لوکل گورنمنٹ الیکشن سمیت دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔

سندھ حکومت نے گزشتہ روز کراچی، حیدر آباد اور دادومیں 15 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ نئی حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا تھا۔

TAGGED:Featuredالیکشن 15 جنوری کودرخواست مسترد
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article جسقم نےڈیجیٹل مردم شماری کے خلاف احتجاج کی کال دیدی
Next Article کراچی والوں کے لیےبجلی مزید 4.49 روپےتک مہنگی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

نتائج میں ہیراپھیری ثابت مگر ریلیف انٹر کے طلبہ کو نہیں‌ملے گا،صرف فرسٹ ایئر 2023 کے طلبہ کو 15 فیصد اضافی مارکس کا فیصلہ

کراچی(ویب ڈیسک): انٹر بورڈ کے فرسٹ ایئر 2023 کے امتحانی نتائج کے معاملے پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے سربراہ نے…

February 16, 2024
کھیل

ون ڈے سیریز میں‌شکست کے بعد چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کا الوداع

کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سیریز کے لیے عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے سیریز کے اختتام…

January 14, 2023
کھیل

پی ایس ایل: قلندرز کی مسلسل تیسری ناکامی، ملتان سلطانز 5 وکٹوں سے کامیاب

(ویب ڈیسک ):ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 5…

February 21, 2024
پاکستانتازہ ترین

لاہور: عوام میں خوف پھیلانے والا ٹک ٹاکر گینگ گرفتار

لاہور (ویب ڈیسک): سی آئی اے کینٹ پولیس نے عوام میں خوف پھیلانے والے سدیس خاں ٹک ٹاکر گینگ کو…

July 1, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?