Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بہارہ کہوبائی پاس پرایک اورحادثہ ، زیرتعمیر پل کےگارڈرز گرگئے
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > بہارہ کہوبائی پاس پرایک اورحادثہ ، زیرتعمیر پل کےگارڈرز گرگئے
پاکستان

بہارہ کہوبائی پاس پرایک اورحادثہ ، زیرتعمیر پل کےگارڈرز گرگئے

Published March 2, 2023
Tags: Featured اس سے قبل 25 فروری کو پل کی شٹرنگ گرگئی تھی
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد کے بہارہ کہو بائی پاس منصوبے پر ایک ہفتے کے دوران دوسرے بڑے حادثے میں زیر تعمیر پل کے گارڈرز گر گئے۔تاہم اس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اس سے قبل 25 فروری کو اسی زیر تعمیر پل کی شٹرنگ گرنے سے 2 مزدور جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے تھے۔

معاملہ اِتنا بھی سیدھا نہیں ہے جناب. pic.twitter.com/I8oWA5kuzE

— AGENT 47 🇵🇰 (@Agentofthestate) March 2, 2023

کیپٹیل ڈیولپممنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

پل کے گارڈرز گرنے کی اطلاع ملتے ہی چیئرمین سی ڈی اے نورالامین مینگل اور امدادی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں۔

اس کے علاوہ جائے وقوع پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی اور زیر تعمیر پل کے اطراف کو عوام اور ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

سی ڈی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ 5 گارڈرز دو روز قبل رکھے گئے، آخری گارڈر رکھنے کے دوران گر گیا۔

دوسری جانب چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ حادثہ کرین سلپ ہونے کی وجہ سے پیش آیا، منصوبے کی تکمیل کے لیے کسی قسم کی جلد بازی نہیں کی جارہی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ زیر تعمیر پل کے پلرز پر رکھے گارڈرز ایک کے بعد ایک دوسرے سے ٹکراتے ہوئے بالآخر زمین پر آگرے، جس کی زد میں آنے سے ایک شہری بال بال بچا۔

CCTV footage pic.twitter.com/4UOvtdQ8Mv

— ایاز (@ayzh70) March 2, 2023

اسلام آباد پولیس نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ گارڈرز گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس اور دیگر ریسکیو ادارے موقع پر موجود ہیں جبکہ ہلکی ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک اہلکار بھی موجود ہیں۔

بعدازاں ایک ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ آئی جی اسلام آباد نے انتظامیہ اور پولیس کے سینئیر افسران کے ہمراہ بھارہ کہو تعمیراتی کام پر حادثے کے مقام کا دورہ کیا۔

اسلام آباد پولیس ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے، پولیس اور ٹریفک اہلکار ہر طرح کی مدد کے لیے جائے وقوع پر موجود رہیں گے۔

Who’s responsible for this incident.??? https://t.co/k373XGReYd

— SA Qi ( Nameless ) Engineer (@saqi786sa) March 2, 2023

خیال رہے کہ 25 فروری کو اسی پل کی شٹرنگ گرنے سے دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے تھے۔

اس وقت پولیس اور انتظامیہ کے حکام نے کہا تھا کہ ان کے لیے واقعے کی وجہ بتانا مشکل ہوگا کیونکہ اس کے لیے کچھ تکنیکی مہارت درکار ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے سے رپورٹ طلب کی تھی۔

تاہم چیئرمین سی ڈی اے نے دعویٰ کیا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ صبح سویرے دو سے تین ہیوی ٹرالر پل کے پاس سے گزر رہے تھے جس میں سے ایک زیر تعمیر فلائی اوور سے ٹکرا گیا تھا۔

TAGGED:Featuredاس سے قبل 25 فروری کوپل کی شٹرنگ گرگئی تھی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article جامعہ کراچی کے طلباءکی گرم ہوا سےکھانا بنانے کی مشین ایجاد
Next Article لاکھوں دلوں کی دھڑکن سشمیتا سین کو دل کا دورہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

مستونگ: لیویز چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید

مستونگ (ویب ڈیسک): بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے ببری کے قریب لیویز چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں…

February 21, 2023
پاکستانکاروبار

کراچی والوں کیلئے خوشخبری، پیپلز بس سروس کیلئے 50 نئی بسیں خریدنے کا فیصلہ

کراچی (ویب ڈیسک): صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ میں اضافے کی خوشخبری سنا دی۔شرجیل…

October 22, 2024
پاکستان

اسلام آباد ائیرپورٹ کے قریب نجی فلائنگ کلب کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد ائیرپورٹ کے قریب نجی فلائنگ کلب کا تربیتی طیارہ گرگیا۔ذرائع کے مطابق تربیتی طیارہ…

August 16, 2025
پاکستانکاروبار

سونا ہوا پھر سے مہنگا:1200 روپے اضافہ، فی تولہ 2 لاکھ 46 ہزار 800 روپے

کراچی(ویب ڈیسک): ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 1200 روپےکا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز…

July 11, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?