قصور (ویب ڈیسک): قصور میں ایک اور بچی کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ قصور کے علاقے پھول نگر میں پیش آیا جہاں 17 روز قبل 8 سالہ بچی کو اغوا کیا گیا تھا تاہم اب بچی کی بوری بند لاش مل گئی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتولہ ایمان فاطمہ کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا.
لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا تاہم ملزمان تاحال گرفتار نہ ہو سکے۔