(ویب ڈیسک): غزہ: امدادی کارکنوں نے غزہ کے الشفا اسپتال میں ایک اور اجتماعی قبر دریافت کی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارکنوں کو الشفا اسپتال سے مزید 49 لاشیں ملی ہیں۔
الشفا اسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ معتصم صلاح نے گزشتہ روز صحافیوں کو بتایا کہ یہ الشفا اسپتال سے ملنے والی تیسری اجتماعی قبر ہے۔
غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے اپنے ایک علیحدہ بیان میں الشفا اسپتال سے 49 لاشیں ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے اسرائیل پر اسپتال کے اندر اور باہر لوگوں کو قتل کرنے کا الزا م عائد کیا ہے۔
سرکاری میڈیا آفس نے بتایا کہ غزہ میں 3 مختلف اسپتالوں میں اب تک 7 اجتماعی قبروں سے 520 لاشیں مل چکی ہیں۔