Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پاکستان کے اندرونی معاملات میں امریکا سےایک اور مداخلتی بیان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > پاکستان کے اندرونی معاملات میں امریکا سےایک اور مداخلتی بیان
دنیا

پاکستان کے اندرونی معاملات میں امریکا سےایک اور مداخلتی بیان

Published March 27, 2023
Tags: Featured ڈیموکریٹک رکن ٹیڈ لیو کا بیان زلمے خلیل زاد کاپاکستانی سیاسی صورتحال پر بیان
Share
SHARE

واشنگٹن (ویب ڈیسک): پاکستان کے سیاسی معاملات پر امریکا سے ایک اور بیان آ گیا۔رپورٹس کے مطابق امریکی کانگریس کے ڈیموکریٹک رکن ٹیڈ لیو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی کشیدگی کو پولیس کی بربریت، حراست میں بدسلو کی یا تشدد کا باعث نہیں بننا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو عدم تشدد کے اصولوں اور جمہوری اصولوں کا احترام کرنا چاہیے اور پاکستانی عوام کے پُرامن مستقبل کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے ۔

اس سے پہلے ڈيموکریٹ رکن ڈاکٹر آصف محمود بھی کہہ چکے ہیں کہ پاکستان میں سیاسی انتقام کا سلسلہ اپنے عروج پر ہے ، عمران خان کی زندگی خطرے میں ہے ، ان کے ہزاروں کارکن گرفتار کیے جاچکے ہيں ، اب تک جو کچھ نظر آیا ہے وہ صرف ایک جھلک ہے ۔

اس کے علاوہ افغانستان کے لیے سابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے پاکستانی سیاسی صورتحال پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو تین بحرانوں کا سامنا ہے، یہ بحران سیاسی، اقتصادی اور سکیورٹی کے ہیں۔

ایک بیان میں زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ یہ سنجیدہ ، جرات مندانہ سوچ، اور حکمت عملی کا وقت ہے، سیاستدانوں کو جیلوں میں ڈالنا، پھانسی دینا، قتل کرنا غلط راستہ ہے۔

زلمے خلیل زاد نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری سے پاکستان کا سیاسی بحران مزید گہرا ہو گا، خرابی کو روکنے کے لیے جون کے اوائل میں قومی انتخابات کے لیے ایک تاریخ مقرر کریں، جو پارٹی الیکشن جیتے گی اسے عوام کا مینڈیٹ حاصل ہو گا کہ کیا کرنا چاہیے۔

بعد ازاں پاکستان کے دفتر خارجہ نے سابق امریکی سفارتکار زلمے خلیل زاد کے ملکی سیاسی حالات سے متعلق بیان پر سخت ردعمل دیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کسی سے مشورے کی ضرورت نہیں۔

ترجمان کے مطابق بطورپُرعزم قوم موجودہ مشکل صورت حال سے مضبوطی سے نکلیں گے۔

TAGGED:Featuredڈیموکریٹک رکن ٹیڈ لیو کا بیانزلمے خلیل زاد کاپاکستانی سیاسی صورتحال پر بیان
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اسلام آباد میں کسی اجتماع یا سیاسی ریلی کی کوریج پر پابندی عائد
Next Article جانداروں کو پتھر بنادینے والی تنزانیہ کی پراسرار جھیل
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکاروبار

پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان عملے کی سطح پر 3 ارب ڈالر کا مشروط معاہدہ طے پاگیا

کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی انتظامات…

June 30, 2023
پاکستان

کراچی: بلوچ پل کے قریب کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگ گئی

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی میں شارع فیصل پر بلوچ کالونی پل کے قریب کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگ گئی۔کثیر…

February 24, 2024
پاکستاندنیا

مختلف شہروں میں حماس کے شہید سربراہ یحییٰ السنوار کی غائبانہ نماز جنازہ

(ویب ڈٰیسک): کراچی / لاہور: پاکستان کے مختلف شہروں میں حماس کے شہید سربراہ یحییٰ السنوار کی غائبانہ نماز جنازہ…

October 19, 2024
دنیا

سیز فائر پر اسرائیلی حکام کا جواب موصول، حماس نے کی تصدیق کردی

دوہا -قطر (ویب ڈیسک): فلسطین مزاحمتی تنظیم حماس نے سیز فائر کی پیشکش پر اسرائیل کا جواب موصول ہونے کی…

April 27, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?