Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ایلون مسک کو ایک اور جھٹکا: دنیا کے طاقتور ترین راکٹ کی دوسری آزمائشی پرواز بھی ناکام
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > تازہ ترین > ایلون مسک کو ایک اور جھٹکا: دنیا کے طاقتور ترین راکٹ کی دوسری آزمائشی پرواز بھی ناکام
تازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجی

ایلون مسک کو ایک اور جھٹکا: دنیا کے طاقتور ترین راکٹ کی دوسری آزمائشی پرواز بھی ناکام

Published November 19, 2023
Tags: Featured اسٹار شپ 2 حصوں پر مشتمل ہے راکٹ کی دوسری آزمائشی پرواز بھی ناکام
Share
SHARE

ٹیکساس (ٹٰک ڈیسک): ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کا اسٹار شپ اسپیس کرافٹ انسانوں کو چاند اور مریخ پر لے جانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔مگر انسانی تاریخ کے سب سے طاقتور راکٹ کی دوسری آزمائشی پرواز بھی ناکامی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔18 نومبر کو اسٹار شپ اسپیس کرافٹ کو ٹیکساس سے لانچ کیا گیا اور اس پر کوئی انسان سوار نہیں تھا۔اسٹار شپ 2 حصوں پر مشتمل ہے جس میں سے ایک سپر ہیوی بوسٹر ہے، جو ایسا بڑا راکٹ ہے جس میں 33 انجن موجود ہیں جبکہ دوسرا اسٹار شپ اسپیس کرافٹ ہے جو بوسٹر کے اوپر موجود ہے جو اس سے الگ ہو جاتا ہے۔

آزمائشی پرواز کے پہلے مرحلے میں سپر ہیوی بوسٹر کامیابی سے اسپیس کرافٹ سے الگ ہوکر دھماکے سے پھٹ گیا، حالانکہ اسے خلیج میکسیکو میں اترنا تھا۔

Congratulations to the entire SpaceX team on an exciting second integrated flight test of Starship!

Starship successfully lifted off under the power of all 33 Raptor engines on the Super Heavy Booster and made it through stage separation pic.twitter.com/JnCvLAJXPi

— SpaceX (@SpaceX) November 18, 2023

اس کے بعد چند منٹ تک اسٹار شپ کی پرواز جاری رہی اور لانچ کے 8 منٹ اس سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

اس پرواز کے دوران اسٹار شپ اسپیس کرافٹ زمین کے مدار تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا اور جب وہ دھماکے سے پھٹا تو سطح زمین سے 92 میل کی بلندی پر تھا۔

اس آزمائشی پرواز کے دوران اسپیس ایکس کی جانب سے سپر ہیوی بوسٹر کو اسپیس کرافٹ سے الگ کرنے کے نئے طریقہ کار ہاٹ اسٹیجنگ کی پہلی بار آزمائش بھی کی گئی تھی۔اس طریقہ کار کے تحت اسٹار شپ سے علیحدگی سے قبل راکٹ کے تمام انجنوں کو چلایا گیا تھا۔

اب کمپنی کی جانب سے یہ دیکھا جائے گا کہ اس طریقہ کار کو مزید بہتر کیسے بنایا جائے تاکہ سپر ہیوی بوسٹ اور اسپیس کرافٹ کامیابی سے پرواز مکمل کرسکیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل 20 اپریل کو اسٹار شپ راکٹ اڑان بھرنے کے 4 منٹ بعد دھماکے سے پھٹ گیا تھا۔

اس ناکامی کے بعد امریکی ادارے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے اسپیس ایکس کو اسٹار شپ کے مزید تجربات سے روک دیا تھا۔اولین تجربے کی طرح دوسری آزمائشی پرواز کو بھی اسپیس ایکس نے کامیاب قرار دیا ہے۔

کمپنی کے مطابق سپر ہیوی بوسٹر اور اسپیس کرافٹ کے پھٹنے کے باوجود یہ ہمارے لیے کامیاب دن تھا، اب ہمارے پاس اتنا ڈیٹا ہے جس سے اگلی پرواز کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

یہ وہ راکٹ ہے جسے ایلون مسک انسانوں کو مریخ پر لے جانے کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں اور وہ یہ بھی کہتے رہے ہیں کہ اسپیس ایکس کو قائم کرنے کا واحد مقصد اسٹار شپ جیسی سواری تیار کرنا ہے جو انسانوں کو مریخ پر بسانے میں مدد فراہم کر سکے۔

امریکی خلائی ادارے ناسا نے بھی اسپیس ایکس سے اربوں ڈالرز کے معاہدے کیے ہیں تاکہ اسٹار شپ کے ذریعے انسانوں کو ایک بار پھر چاند کی سطح پر پہنچایا جاسکے۔یہ راکٹ 120 میٹر لمبا ہے جس کا وزن 50 لاکھ کلوگرام ہے اور اسے بار بار استعمال کرنا ممکن ہوگا۔

اسپیس ایکس کے عہدیدار ماضی میں کہہ چکے ہیں کہ کمپنی کی جانب سے اسٹار شپ کی 100 سے زائد آزمائشی پروازوں کے بعد انسانوں کو اس پر سوار کرایا جائے گا۔

ناسا کی جانب سے 2025 میں آرٹیمس 3 مشن کے تحت انسانوں کو چاند کی سطح پر اتارا جائے گا اور یہ کام اسٹار شپ کی مدد سے ہوگا۔

TAGGED:Featuredاسٹار شپ 2 حصوں پر مشتمل ہےراکٹ کی دوسری آزمائشی پرواز بھی ناکام
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سندھ میں میڈیکل کا داخلہ ٹیسٹ آج دوبارہ ہو رہا ہے
Next Article 8 فروری کو پیپلز پارٹی ملک کی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئے گی؛ آصف زرداری
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

انگلینڈ کے کرس ووکس نے ICCمینز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیت لیا

دبئی(اسپورٹس ڈیسک): انگلینڈ کے کرس ووکس کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) مینز پلیئر آف دی منتھ…

August 15, 2023
دنیا

غزہ میں بارودی سرنگ کے حملے میں اسرائیلی فوج کا کرنل مارا گیا

(ویب ڈیسک): غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں میں اسرائیلی فوج کا کرنل مارا گیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق مارے…

October 21, 2024
دنیا

بھارتی عدالت نے بی بی سی پر پابندی کی درخواست مستردکردی

نئی دہلی(ویب ڈیسک): بھارتی سپریم کورٹ نے برطانوی نشریاتی ادارے پر پابندی عائد کرنے کی درخواست مسترد کردی۔بھارتی میڈیا کے…

February 11, 2023
پاکستانکاروبار

کچھ لوگ جیل بھیجنا پڑیں تو بھیجیں، دکانوں پرٹیکس نہیں لگا تو سب بیکارہے: مفتاح اسماعیل

کراچی (ویب ڈیسک): سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نےکہا ہےکہ ن لیگ کی اندرونی سیاست کی وجہ سے دکانداروں پر…

May 2, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?