کراچی (ویب ڈیسک): وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گندم اسکینڈل میں جو بھی ملوث پایا گیا اسے سزا ملے گی۔کراچی میں سینئر وزرا کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ گندم کامسئلہ پچھلے سال کیوں نہیں ہوا ؟ گندم اسکینڈل میں جو بھی ملوث پایا گیا اسے سزا ملے گی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ملک کی بہتری سب سے پہلے سوچی جائے، حالات اچھے ہیں یا برے اس پر بحث نہیں کرناچاہتا، دسمبر 2023کے بعد سے حالات زیادہ خراب ہونا شروع ہوئے، عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی میٹنگ ہی امن و امان پر کی تھی۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ جو ہتھیار چاہیے تھے فروری میں اس کی اپروول ہوئی ، آپریشن میں پنجاب پولیس کی پوری مدد کی جس میں ڈاکو بھی مارے گئے، حالات میں بہتری لانے کی پوری کوشش کررہے ہیں، ڈاکوؤں کے خاتمے کے لیے مقامی لوگوں سے بھی مدد لی جارہی ہے ، وفاقی حکومت کاحصہ نہیں لیکن ہر معاملہ میں سپورٹ کررہےہیں۔
مراد علی شاہ نے مزید کہاکہ تین ماہ میں فنڈز جمع کیے، 2022 کے سیلاب کے بعد دوبارہ کھڑے ہونا بہت مشکل تھا۔