Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اے پی سی کی تاریخ تبدیل، 7 فروری کے بجائے اب 9 فروری
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > اے پی سی کی تاریخ تبدیل، 7 فروری کے بجائے اب 9 فروری
پاکستانتازہ ترین

اے پی سی کی تاریخ تبدیل، 7 فروری کے بجائے اب 9 فروری

Published February 6, 2023
Tags: آل پارٹیز کانفرنس تاریخ تبدیل
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اہم قومی مسائل پر 7 فروری کو طلب کی گئی آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ کو تبدیل کردیا گیا۔وزیراعظم کی دہشت گردی کے مسئلے پر بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس 7 فروری کے بجائے اب 9 فروری بروز جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔اس سے قبل شہباز شریف نے ملکی سیاسی منظر نامے پر بڑی سیاسی پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے 3 فروری کو اہم قومی چیلنجز پر تمام قومی سیاسی قائدین کو ایک میز پر بٹھانے کا بڑا فیصلہ کیا تھا، کانفرنس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سمیت تمام قومی سیاسی جماعتوں کی قیادت کو مدعو کیا تھا۔

30 جنوری کو پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں دہشت گردی کے واقعے میں 101 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد دہشت گردی سمیت اہم قومی اہمیت کے مسائل و معاملات پر غور و خوض اور اتفاق رائے کے لیے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

تاریخ کی تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ دہشت گردی کے مسئلے پر بلائی گئی اے پی سی 7 کے بجائے اب 9 فروری بروز جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں ملک کی تمام قومی و سیاسی قیادت کو مدعو کیا گیاہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی دہشت گردی کے مسئلے پر بلائی گئی اے پی سی 7 کے بجائے 9 فروری جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی جس میں ملک کی تمام قومی وسیاسی قیادت کو مدعو کیا گیاہے۔ دہشت گردی، درپیش چیلنجز کے مقابلے کی مشترکہ حکمت عملی مرتب کی جائے گی، نیشنل ایکشن پلان پر نظرثانی ہو گی

— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) February 6, 2023

وفاقی وزیر نے بتایا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے دوران دہشت گردی، درپیش چیلنجز کے مقابلے کے لیے مشترکہ حکمت عملی مرتب کی جائے گی، کانفرنس میں نیشنل ایکشن پلان پر نظرثانی ہو گی۔

اے پی سی کے اعلان کے موقع پر وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ’کل جماعتی کانفرنس‘ اسلام آباد میں ہوگی، تمام قومی سیاسی قائدین کو اے پی سی میں شرکت کی باضابطہ دعوت دے دی گئی۔

اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر اور سابق وزیردفاع پرویز خٹک سے رابطہ کیا اور وزیراعظم کی طرف سے عمران خان کو اے پی سی میں شرکت کے لیے دعوت کا پیغام پہنچایا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے آل پارٹیز کے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے میڈیا پر دہشت گردی کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس اور تحریک انصاف کو شمولیت کی دعوت دی۔

جب شہباز شریف کے گھر ولیمہ ہوا تو باقاعدہ دعوت دے دیں گئے فل حل ملک کی سوچو پاکستان کی سوچو اناؤں سے باہر نکل کر ملک پاکستان کے لیے یکجان ہو جائیں آپ کی اناؤں سے ملک بڑا ہے

— Sahibzada Ashfaq Zaffar (@Ashfaq_Zaffar_) February 6, 2023

ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا اے پی سی کے حوالے سے تاحال تحریک انصاف کو کوئی دعوت نامہ نہیں ملا۔فواد چوہدری نے کہا کہ باقاعدہ دعوت نامہ ملا تو اس کانفرنس میں شرکت پر مشاورت کریں گے۔

فواد چوہدری کے ٹوئٹ پر لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملکی صورتحال پر یکجا ہونے کا مشورہ دیا.

TAGGED:آل پارٹیز کانفرنستاریخ تبدیل
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ترکی،شام زلزلہ: 1400سے زائدہلاکتیں، ترکی میں ایمرجنسی نافذ
Next Article بین الاقوامی سفر:بزنس کلاس ٹکٹس پر %17ایکسائز ڈیوٹی عائد ہوگی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

سکھر حیدرآباد موٹروےمنصوبہ کرپشن کیس نیب کے حوالے

کراچی (نیوز ڈیسک):سکھر حیدرآباد موٹروےمنصوبے میں ایک کے بعد ایک انکشاف سامنے آنےکے بعد کیس قومی احتساب بیورو (نیب) کے…

January 24, 2023
پاکستان

حکومت َ سندھ کاتھر کے خوبصورت پہاڑی سلسلے کارونجھر کی نیلامی کا اشتہار جاری، سخت رد عمل کے بعد منسوخ

کراچی (ویب ڈیسک): تھر کے خوبصورت پہاڑی سلسلے کارونجھر کی نیلامی کا اشتہار جاری کیا گیا. جس پر سندھ سمیت…

July 24, 2023
پاکستانتازہ ترینکاروبار

کراچی: سونے کی قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ، فی تولہ ڈھائی لاکھ سے بڑھ گیا

کراچی (ویب ڈیسک): ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد…

May 20, 2024
پاکستانسائنس و ٹیکنالوجی

ملکی سلامتی اور وقار کیلئے ایکس پر پابندی لگائی: وزارت داخلہ کا عدالت میں جواب

اسلام آباد (ٹیک ڈیسک): وفاقی وزارت داخلہ نے ایکس پر عائد پابندی کا عدالت میں دفاع کرتے ہوئے اسے ملکی…

July 8, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?