Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ملکی سلامتی اور وقار کیلئے ایکس پر پابندی لگائی: وزارت داخلہ کا عدالت میں جواب
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ملکی سلامتی اور وقار کیلئے ایکس پر پابندی لگائی: وزارت داخلہ کا عدالت میں جواب
پاکستانسائنس و ٹیکنالوجی

ملکی سلامتی اور وقار کیلئے ایکس پر پابندی لگائی: وزارت داخلہ کا عدالت میں جواب

Published July 8, 2024
Tags: Featured ایکس پر عائد پابندی کا عدالت میں دفاع ملکی سلامتی کیلئے اقدام قرار وفاقی وزارت داخلہ
Share
SHARE

اسلام آباد (ٹیک ڈیسک): وفاقی وزارت داخلہ نے ایکس پر عائد پابندی کا عدالت میں دفاع کرتے ہوئے اسے ملکی سلامتی کیلئے اقدام قرار دیا ہے۔وزارت داخلہ نے ایکس بندش کیس میں سندھ ہائیکورٹ میں اپنا جواب جمع کرایا جس میں کہا گیا ہےکہ ایکس پر ملکی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مواد اپ لوڈ کیا جاتا ہے، ملکی سلامتی اور وقار کے لیے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر پابندی لگائی گئی ہے۔

جواب میں کہا گیا ہےکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی اظہار رائے کے بنیادی آئینی حق کی خلاف ورزی نہیں، یہ پابندی حساس اداروں کی رپورٹ کی روشنی میں عائد کی گئی ہے،کچھ عناصر ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے ذریعے ملک میں عدم استحکام پھیلانا چاہتے ہیں، آرٹیکل 19 میں اظہار رائے کی آزادی قوانین کی پابندی سے مشروط ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق ایکس پر پابندی سے پہلے تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے، ایکس ایک غیر ملکی کمپنی ہے جس کو متعدد بار پاکستان کے قانون پر عمل درآمد کا کہا مگر ایکس نے پاکستان کے ساتھ مقامی قوانین کی پابندی کا معاہدہ (ایم او یو) سائن نہیں کیا۔

ہائیکورٹ میں جمع جواب میں مزید کہا گیا کہ وزارت داخلہ کے پاس عارضی طور پر ایکس کی بندش کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھا، وزارت داخلہ نے اپنے جواب میں یہ بھی کہا کہ ایکس پر پابندی کے خلاف درخواست قابل سماعت ہی نہیں ہے اس لیے اسے مسترد کیا جائے۔

TAGGED:Featuredایکس پر عائد پابندی کا عدالت میں دفاعملکی سلامتی کیلئے اقدام قراروفاقی وزارت داخلہ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پرابھاس کی فلم ’کالکی 2898‘ 500 سے زیادہ اسکرینوں پر ریلیز، 800 کروڑ سے زائد بزنس
Next Article کینیاکی ہائیکورٹ نےارشد شریف کےقتل کا فیصلہ سنادیا، اہلخانہ کو 2 کروڑ 17 لاکھ روپے ہرجانہ دینے کا حکم
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

جنوبی کوریا میں اساتذہ کو والدین کی شکایات سے بچانے کیلئے نیا قانون منظور

جنوبی کوریا (ویب ڈیسک): جنوبی کوریا کی قومی اسمبلی میں اساتذہ کو والدین کی شکایات سے بچانے کیلئے نیا قانون…

September 22, 2023
پاکستان

سپریم کورٹ آئینی بینچ کا پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ہلاکتوں پر از خود نوٹس لینے سے انکار

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ہلاکتوں پر از خود…

November 27, 2024
ویڈیوز

یو اے ای کا حکمران خاندان النہیان دنیا کا سب سے امیر ترین خاندان قرار

ابو ظہبی (ویب ڈیسک): ابوظہبی کے حکمران خاندان نے دولت مندی میں دنیا کے تمام خاندانوں کو پیچھے چھوڑ دیا،…

December 28, 2023
انٹرٹینمنٹ

ممبئی:بدترین بارشیں:بالی وڈ ستاروں کے بنگلوں سمیت ہزاروں گھر ڈوب گئے

ممبئی (شوبز ڈیسک): ممبئی میں ہونے والی بدترین بارشوں سے بالی وڈ اسٹارز کے پوش علاقوں میں واقع گھر بھی…

August 22, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?