ممبئی (ٹیک ڈیسک): مشہور موبائل فون کمپنی آئی فون نے بھارتی شہر ممبئی میں اپنا پہلا اسٹورکھول لیا، افتتاح کیلئے ٹم کک ممبئی پہنچ گئے۔
آئی فون کے سی ای او ٹم کک نے مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ مقامی ڈش انجوائے کی۔
مادھوری نے ٹم کک کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ممبئی میں خوش آمدید کہنے کیلئے وڑاپاؤ، سے بہتر کچھ نہیں تھا۔
مادھوری کی مہمان نوازی پر ٹم کک نے لکھا کہ پہلی مرتبہ وڑاپاؤ کھایا، لذید وڑاپاؤ، کھلانے پر مادھوری کا شکریہ۔