Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: شیر خوار بیٹی کا باپ اردیش ڈاکوؤں کی گولیوں کا شکار
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > شیر خوار بیٹی کا باپ اردیش ڈاکوؤں کی گولیوں کا شکار
پاکستانتازہ ترین

شیر خوار بیٹی کا باپ اردیش ڈاکوؤں کی گولیوں کا شکار

Published February 3, 2023
Tags: تعداد 16 ہوگئی ڈکیتوں کی فائرنگ شیر خوار بیٹی کا باپ اردیش نوجوان چل بسا
Share
SHARE

کراچی(ویب ڈیسک): شہر قائد میں مزاحمت پر ڈکیتوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اور نوجوان دورانِ علاج چل بسا جس کے بعد رواں سال میں اب تک خاتون سمیت اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں مرنے والوں کی تعداد 16 تک پہنچ گئی۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لیاری ایکسپریس وے پر گزشتہ ماہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا شیر خوار بیٹی کا باپ کئی روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا۔

شہر کے مختلف علاقوں میں رواں سال کے دوران ڈاکوؤں کی سفاکیت نے پولیس اہلکار اور خاتون سمیت 16 افراد کے گھرانوں کو ان کے پیاروں سے جدا کر دیا جبکہ پولیس افسران مستقل دعویٰ کررہے ہیں کہ جرائم کی وارداتوں میں کمی ہوئی ہے۔

گزشتہ ماہ 23 جنوری کی شب لیاری ایکسپریس وے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا 30 سالہ اردیش زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا ، مقتول کے کزن داد اللہ نے بتایا کہ اردیش کو کمر پر لگنے والی گولی دوسری جانب پار ہوگئی تھی جس کے بعد اسے سول اسپتال ٹراما سینٹر لیجایا گیا جہاں اس کے 2 آپریشن ہوئے جمعرات کو اس کا تیسرا آپریشن ہوا تھا لیکن وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔

مقتول کے عزیز کا کہنا تھا کہ جس دن فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اردیش اپنی رہائش گاہ ابوالحسن اصفہانی روڈ سے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ کار میں شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے بذریعہ لیاری ایکسپریس وے آئی آئی چندریگر روڈ پر قائم شادی ہال جا رہا تھا کہ اس کی گاڑی پنکچر ہوگئی اور وہ ٹائر تبدیل کر کے گاڑی میں بیٹھ ہی رہا تھا کہ مسلح ڈاکو جو کہ پیدل آئے تھے اسے لوٹ لیا اور بعدازاں کار سوار خواتین سے بھی لوٹ مار کرنے کی کوشش کرنے لگے تو اردیش نے مزاحمت کی جس پر سفاک ڈاکوؤں نے اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔

اردیش کی گزشتہ سال 14 فرروی کو شادی ہوئی تھی اور وہ 3 ماہ کی بیٹی کا باپ تھا، مقتول کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ لیاری میں واقع جامع مسجد ناگمان میں ادا کی گئی جسے بعدازاں میوا شاہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ مقتول کے کزن نے بتایا کہ اردیش کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کا مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں درج ہے ۔

TAGGED:تعداد 16 ہوگئیڈکیتوں کی فائرنگشیر خوار بیٹی کا باپ اردیشنوجوان چل بسا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ملک میں پٹرول کا بحران:آئل ریفائنریز میں خام تیل کی قلت
Next Article پی ایس ایل 8:ملتان اور کراچی کی ٹکٹوں کی قیمتیں متعارف
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

آزادی مارچ مقدمہ:عمران خان، شیخ رشیداور قریشی بری،محفوظ فیصلہ سنادیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آزادی مارچ سے متعلق درج مقدمے میں بانی پی…

June 13, 2024
پاکستان

کراچی میں آج شام سے کل تک بارش کا امکان

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی میں آج شام سے گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔چیف…

September 19, 2023
پاکستان

باپ بیٹے میں اختلافات کی افواہیں، بلاول دبئی چلے گئے، پی پی رہنماؤں کی صفائیاں

کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر آصف زرداری اور ان کے بیٹے و پارٹی…

November 24, 2023
پاکستان

لکی مروت میں گیس تنصیبات اور بنوں میں گرلز پرائمری اسکول میں دھماکا

پشاور(ویب ڈیسک): لکی مروت میں رات گئے نامعلوم افراد نے ککہ خیل کے قریب سوئی گیس ایس ایم ایس کو…

November 6, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?