Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: فنکار آپس میں قانونی و ڈیجیٹل جنگ نہ کریں؛فضیلہ قاضی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > فنکار آپس میں قانونی و ڈیجیٹل جنگ نہ کریں؛فضیلہ قاضی
انٹرٹینمنٹ

فنکار آپس میں قانونی و ڈیجیٹل جنگ نہ کریں؛فضیلہ قاضی

Published January 19, 2023
Tags: Featured ایک دوسرے کی عزت کریں تمام شخصیات سینیئر اداکارہ فضیلہ قاضی
Share
SHARE

سینیئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے کسی بھی شوبز شخصیات کا نام لیے بغیر تمام شخصیات کو ایک دوسرے کی عزت کرنے اور ایک دوسرے کے خلاف قانونی کارروائیاں نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

فضیلہ قاضی نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بنانے کو ڈیجیٹل وار قرار دیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ تمام فنکاروں کو ایک دوسرے کی عزت کرنی چاہئیے، کوئی دوسرے کے خلاف برا نہ بولے اور خود کو بہتر شخص کے طور پر منوائے۔

فضیلہ قاضی نے تمام شخصیات کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ انہیں چاہئیے کہ وہ ایک دوسرے کو قانونی نوٹسز نہ بھیجیں اور عزت کے ساتھ رہیں اور ایک دوسرے کا احترام کریں

اداکارہ کے مطابق رزق دینا خدا کے ہاتھ میں ہے، اس لیے کوئی کسی کو بے عزت نہ کرے اور احترام کے ساتھ رہیں۔

انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ کوئی سوشل میڈیا پر کسی کے نمبرز اور ایڈریسز شیئر کر رہا ہے تو بھی دوسروں کو صبر کرنا چاہئیے اور ایک دوسرے کے خلاف باتیں اور ڈیجیٹل جنگ نہیں کرنی چاہئیے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح لوگ ایٹمی جنگ سے ڈرتے ہیں، اسی طرح ڈیجیٹل وار سے بھی ڈرنا چاہئیے، یہ بھی ایک طرح کی تباہی ہے اور ایسے بلکل نہیں ہونا چاہئیے، ہر کسی کو ایک دوسرے کا خیال رکھنا چاہئیے۔

اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے صبح کے وقت جیسے ہی انسٹاگرام اکاؤنٹ کھولا تو انہیں نوجوان اداکاروں کی ایک دوسرے کے ساتھ لڑائی دیکھ کر افسوس ہوا اور ان کا دل بھی خراب ہوا۔

View this post on Instagram

A post shared by Fazila Qazi (@fazilaqazi)

فضیلہ قاضی نے کسی بھی اداکار کا نام لکھے بغیر تمام شخصیات کو مشورہ دیا کہ کوئی بھی کسی دوسرے کے ذاتی مسائل میں مداخلت نہ کرے اور ایک دوسرے کے ساتھ کام کریں، ایک دوسرے کا احترام کریں۔

فضیلہ قاضی نے مذکورہ ویڈیو ایک ایسے وقت میں جاری کی، جب کہ فیروز خان نے ثروت گیلانی، شرمین عبید چنائے، یاسر حسین، ایمن خان، منال خان، میرا سیٹھی، منیب بٹ اور خالد عثمان بٹ سمیت دیگر شخصیات کو بدنام کرنے کے لیے 17 جنوری کو نوٹسز جاری کیے تھے۔

فیروز خان کے وکیل نے بتایا تھا کہ تمام شوبز شخصیات نے فیروز خان پر سابق اہلیہ علیزے فاطمہ سلطان پر تشدد کے الزامات لگائے تھے اور تمام شخصیات نے شواہد کے بغیر اداکار کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹس کی تھیں۔

علاوہ ازیں گلوکار و اداکار فرحان سعید نے بھی فوری قدم اٹھاتے ہوئے فیروز خان کو جوابی نوٹس بھجواتے ہوئے ان سے 15 دن کے اندر ان کی ذاتی معلومات کو عام کرنے پر 15 دن کے اندر معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا، دوسری صورت میں انہیں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کے لیے تیار رہنے کی دھمکی بھی دی تھی۔

TAGGED:Featuredایک دوسرے کی عزت کریںتمام شخصیاتسینیئر اداکارہ فضیلہ قاضی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اسٹیٹ بینک کی بینکوں کو مساجد کے اکاؤنٹس کھولنے کی ہدایت
Next Article مچھلی کھانا عادت بنائیں،اپنے گردےبیماریوں سے بچائیں
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

پتلی تماشہ کی نئی قسط:عمران خان قومی اسمبلی میں واپس جانےکو تیار

کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی میں واپس جانے کا عندیہ دے دیا۔عمران…

January 16, 2023
پاکستان

پاکستان نے حافظ سعیدکی حوالگی سے متعلق بھارتی مطالبے کی تصدیق کردی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): دفترخارجہ نےکالعدم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کی حوالگی سے متعلق بھارتی مطالبے کی تصدیق…

December 30, 2023
دلچسپ و عجیب

جوان دِکھنے کا جنون:امریکی خاتون نے سرجری کیلیے اپنا گھر بیچ کر وین میں‌رہنے لگی

ایریزونا - امریکہ (ویب ڈیسک): امریکی خاتون نے چہرے کی فیس لفٹ سرجری کیلئے گھر بیچ دیا اور اب ایک…

August 6, 2023
دنیا

جاپان: زلزلے سے ہلاکتیں 30 ہوگئیں، سونامی کی وارننگ واپس لے لی گئی

(ویب ڈیسک ):جاپان میں خوفناک زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق…

January 2, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?