دہلی (شوبز ڈیسک): بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے دہلی کے پوش علاقے میں عمارت کے دو فلور خرید لیے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان نے جنوبی دہلی میں عمارت کے دو فلور خریدے ہیں اور اسی بلڈنگ میں شاہ رخ خان نے بھی فلور اور بیسمنٹ خرید رکھی ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اس عمارت کا خان خاندان سے گہرا تعلق ہے کیونکہ کیرئیر کے ابتدا میں شاہ رخ خان اور گوری نے یہیں رہائش اختیار کی تھی۔
رپورٹس کے مطابق آریان خان نے دہلی کے پوش ترین علاقے میں فلورز کی رجسٹری کیلئے مئی میں 2 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کی بھی ادائیگی کی ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آریان نے دونوں فلیٹ 37 کروڑ بھارتی روپے (ایک ارب پاکستانی روپوں سے زائد) میں خریدے ہیں۔
اس کی گھر کی ڈیکوریشن بھی آریان کی والدہ گوری خود کریں گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں آریان کی چھوٹی بہن سہانا نے بھی ممبئی کے علاقے علی باغ میں فارم ہاؤس کیلئے 9 کروڑ بھارتی روپے سے زائد میں زمین خریدی تھی۔