Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: نانگا پربت پر پھنسے پاکستانی کوہ پیما آصف بھٹی بیس کیمپ پہنچ گئے
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > نانگا پربت پر پھنسے پاکستانی کوہ پیما آصف بھٹی بیس کیمپ پہنچ گئے
کھیل

نانگا پربت پر پھنسے پاکستانی کوہ پیما آصف بھٹی بیس کیمپ پہنچ گئے

Published July 7, 2023
Tags: Featured موسم کی خرابی کی وجہ سے کیمپ 4 پر پھنس گئے تھے
Share
SHARE

دیا میر (اسپورٹس ڈیسک): دنیا کی بلند ترین چوٹی نانگا پربت پر پھنسے پاکستانی کوہ پیما آصف بھٹی پانچ دن بعد بیس کیمپ پہنچ گئے۔ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق الپائن کلب آف پاکستان کے سیکرٹری قرار حیدری نے تصدیق کی کہ 3 جولائی کو دنیا کی نویں بلند ترین 8 ہزار 126 میٹر بلند نانگا پربت میں خراب موسم کے باعث پھنسے پاکستانی کوہ پیما آصف بھٹی پانچ روز بعد بیس کیمپ پر پہنچ گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 45 سالہ کوہ پیما آصف بھٹی چوٹی سر کرنے کی کوشش کرتے وقت موسم کی خرابی کی وجہ سے کیمپ 4 پر پھنس گئے تھے۔

پیشے کے لحاظ سے یونیورسٹی استاد آصف بھٹی غیرملکی کوہ پیماؤں کے ہمراہ چوٹی سر کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ وہ 7 ہزار 5 سو میٹر کی اونچائی پر کیمپ 4 پر پھنس گئے تھے۔

آصف بھٹی نے ریڈیو کے ذریعے بیس کیمپ پر موجود ٹیم سے رابطہ کرکے مدد طلب کی کیونکہ موسم خراب ہونے کی وجہ سے وہ آگے بڑھنے سے قاصر تھے، حالانکہ وہ جسمانی طور پر تندرست تھے۔

ڈپٹی کمشنر دیامیر کے مطابق آذربائیجان سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما اسرافیل اشوری نے آصف بھٹی سے پیر کو رابطہ کیا اور اپنی سمٹ ترک کرکے آصف بھٹی کو بیس کیمپ پر لانے میں مدد کی۔

انہوں نے منگل کو واپس آنا شروع کیا اور رات کو کیمپ 3 پر پہنچے، ادھر زمین پر موجود ریسکیو ٹیم بھی آصف بھٹی کو واپس لانے کی کوشش میں مصروف تھی اور کیمپ 2 پر جانے کے لیے ہیلی کاپٹر کا انتظار کر رہے تھے کیونکہ موسم خراب ہونے کی وجہ سے اس سے زیادہ اونچائی پر ہیلی کاپٹر پرواز نہیں کر سکتا تھا۔

جیسا کہ موسم خراب ہونے کی وجہ سے ہیلی کاپٹر اس سے زیادہ اونچائی پر پرواز نہیں کر رہا تھا لہٰذا دو رکنی ٹیم نے بیس کیمپ سے نانگا پربت پر چڑھنا شروع کیا تاکہ کیمپ 3 سے اترنے والے دو کوہ پیماؤں کے ساتھ شامل ہو سکیں۔

بعدازاں چاروں کوہ پیما بدھ کے روز ملے اور زخمی کوہ پیما کو کیمپ 2 پر لایا گیا۔

گزشتہ روز پاک فوج کا ہیلی کاپٹر ریسکیو مشن کے لیے اسکردو سے نانگا پربت روانہ ہوا لیکن پھر سے موسم کی خرابی کی وجہ سے کوشش کامیاب نہ ہو سکی۔

اسی طرح چاروں کوہ پیما اپنی مدد آپ تحت بیس کیمپ پر پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔بعدازاں آصف بھٹی کو آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسکردو پہنچایا گیا۔

آصف بھٹی کے سوشل میڈیا مینجر ڈاکٹر آصف خوجا نے اہل خانہ اور دوستوں کی طرف سے ریسکیو کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

آصف خوجا نے ایک بیان میں آذربائیجان کی طرف سے اپنی سمٹ روک کر آصف بھٹی کو ریسکیو کرنے کے عمل کو سراہا۔

کوہ پیما ساجد علی سدپارا نے بھی ریسکیو کرنے والوں کی بہادرانہ کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ اسرافیل کی طرف سے سمٹ کو ترک کرنا اور (آصف بھٹی) کو بچانے کا انتخاب غیر معمولی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے لیے یہ وقت ہے کہ وہ ماؤنٹین ریسکیو ٹیم قائم کرنے کے بارے میں سوچنا شروع کرے۔

TAGGED:Featuredموسم کی خرابی کی وجہ سے کیمپ 4 پر پھنس گئے تھے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article مقبول ڈرامے ’تیرے بن‘ کا سیزن 2 بنانے کا اعلان
Next Article سرگودھا: مسافر وین میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 7 افراد جاں بحق
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

اسلام آباد میں تحریک انصاف کا سیکرٹریٹ تو کھل گیا، بجلی کٹ گئی

(ویب ڈیسک): اسلام آباد میں تحریک انصاف کا سیکرٹریٹ تو کھل گیا لیکن بجلی کٹ گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے…

June 13, 2024
انٹرٹینمنٹ

پاکستانی اداکاروں میں اکڑ ہے اور بھارتی اداکار بہت ملنسار ہیں: فیصل قریشی کی پوڈ کاسٹ میں‌گفتگو

کراچی (شوبز ڈیسک): اداکار فیصل قریشی نے بھارتی اداکاروں کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ملنسار قرار دیا ہے۔فیصل قریشی نے…

October 26, 2024
پاکستان

عمران خان 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کیلیے کیس کریں گے، عمرایوب

لاہور (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ عمران خان…

August 10, 2024
پاکستان

بھارت سے پاکستان آکر اسلام قبول کرکے شادی کرنیوالی انجو کے والد کا بیان سامنے آگیا

(ویب‌ڈیسک):فیس بک پر ہوئی دوستی کی خاطر پاکستان آنے والی بھارتی لڑکی انجو کے والد نے اس سے قطع تعلق…

July 26, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?