Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: آصف زرداری کا شہباز شریف کو اپوزیشن سے مذاکرات کا مشورہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > آصف زرداری کا شہباز شریف کو اپوزیشن سے مذاکرات کا مشورہ
پاکستان

آصف زرداری کا شہباز شریف کو اپوزیشن سے مذاکرات کا مشورہ

Published April 10, 2023
Tags: Featured پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا جاپان دیوالیہ ہوا، کوریا دیوالیہ ہوا مذاکرات میں شرائط نہ رکھی جائیں مذہب کوسیاست میں استعمال نہیں کیا
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کو اپوزیشن سے مذاکرات کا مشورہ دے دیا۔آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی کے حوالے سے قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا پہلی دفعہ نہیں ہوا کہ کورٹ نے نوٹس بھیجا، میرے خلاف سو موٹو نوٹس ہوئے میں نے دیکھے ہیں، ہمارے خلاف پہلے بھی انٹریز ہوتی رہی ہیں، میری بہن کو رات 12 بجے اسپتال سے اٹھا کر جیل میں ڈالا گیا اس وقت کسی نے سو موٹو نہیں لیا۔انہوں نے کہا کہ جب بینظیر بھٹو شہید ہوئیں تو ہم نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، آج کا صدر مانتا ہے کہ میں اگر کوئی دوسرا نعرہ لگاتا تو پاکستان نہیں بچتا۔

ان کا کہنا تھا ٹی ٹی پی کی تھریٹس مجھے بھی تھیں لیکن جہاں لوگ بلائیں گے جائیں گے پھر جو ہو گا دیکھا جائے گا، ہم تو بلوچستان بھی جائیں گے اور کے پی بھی جائیں گے، ہم پاکستان کو بچاتے آئے ہیں، اب بھی بچائیں گے، جب تک دم میں دم ہے جمہوریت کو چلائیں گے اور سنواریں گے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا ہم نے مذہب کو کبھی سیاست میں استعمال نہیں کیا، میں نے بڑے اونچ نیچ کے مقام دیکھے ہیں، میرے پاس سارے راز ہیں، کچھ راز شیئر کر سکتا ہوں،کچھ شیئر نہیں کر سکتا، میں اپنی نسل کو ٹوٹا پاکستان چھوڑ کر نہیں جاؤں گا، نسل کو پورا پاکستان دے کر جاؤں گا، دوست کو مخالف بنانا چاہ رہے ہیں ایسا نہیں ہو گا، جو کہہ دیا وہ ہوگا۔

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا ڈائیلاگ کی اتھارٹی وزیراعظم کے پاس ہے لیکن شہباز شریف سے درخواست کروں گا کہ اپوزیشن سے مذاکرات کریں اور مذاکرات میں آنے سے پہلے شرائط نہ رکھی جائیں، اپوزیشن کو بھی مذاکرات کے لیے شہباز شریف کے پاس آنا ہو گا کیونکہ یہ وزیراعظم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جاپان دیوالیہ ہوا، کوریا دیوالیہ ہوا، انڈیا ہم سے 10 گنا بڑا ملک ہے، ان کے پاس ایک زمانے میں ایک بلین ڈالر کے ریزرو تھے لیکن بھارت کو اپنا سونا سوئٹزر لینڈ بھیجنا پرا ، پاکستان اٹھے گا اور ہم اسے اٹھوائیں گے ۔

TAGGED:Featuredپاکستان کھپے کا نعرہ لگایاجاپان دیوالیہ ہوا، کوریا دیوالیہ ہوامذاکرات میں شرائط نہ رکھی جائیںمذہب کوسیاست میں استعمال نہیں کیا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کینسر، دل کے مریضوں کیلیےخوشخبری:جلد ویکسین تیارہونےکاامکان
Next Article قبائلی تنازعات ناسور بن چکے ہیں،اجمل ساوند کا قتل سندھ کےشعور کا قتل ہے؛ اسماعیل شاہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

‘کاش ڈمپل کپاڈیہ نہیں ہیما مالنی میری ماں ہوتیں’، ٹوئنکل کھنہ

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی وڈ کی سابقہ اداکارہ اور مصنفہ ٹوئنکل کھنا نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ…

September 26, 2024
صحتویڈیوز

دنیا کی تاریخ میں‌پہلی بار آنکھ کا کامیاب ٹرانسپلانٹ، ڈاکٹرز بینائی کے لیے پُراُمید

نیویارک (ہیلتھ ڈیسک): امریکی ریاست نیویارک کے ماہر سرجنز نے دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آنکھ کا کامیاب ٹرانسپلانٹ…

November 10, 2023
پاکستانتازہ ترین

سندھ پر پھر سے پی پی پی کا راج: تاریخ میں پہلی مرتبہ سندھ اسمبلی میں 100 سے زائد نشستوں پر کامیاب

کراچی (ویب ڈیسک): ملکی انتخابی تاریخ میں عام انتخابات کے دوران پہلی مرتبہ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ اسمبلی میں 100…

February 10, 2024
دلچسپ و عجیب

امریکی جیل میں ایک قیدی کو کھٹملوں نے زندہ کھا لیا

اٹلانٹا (ویب ڈیسک): امریکی شہر اٹلانٹا کی ایک جیل کے قیدی کو کھٹملوں نے زندہ کھا لیا جس کے نتیجے…

April 16, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?