ہنگو (ویب ڈیسک): ہنگو میں دہشتگردوں نے نجی گیس کمپنی کے پلانٹ پر حملہ کردیا۔پولیس کے مطابق ہنگو کی تحصیل ٹل کے علاقے منجی خیل میں دہشتگرد نے نجی گیس کمپنی کے پلانٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے ایف سی اہلکاروں سمیت نجی کمپنی کے 2 اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس کا بتانا ہےکہ حملے میں ایف سی کے 4 اہلکار شہید ہوئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق حملے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔