Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کورنگی الیاس گوٹھ میں آتشزدگی، درجنوں بھینسوں کے باڑے جل گئے
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > کورنگی الیاس گوٹھ میں آتشزدگی، درجنوں بھینسوں کے باڑے جل گئے
پاکستان

کورنگی الیاس گوٹھ میں آتشزدگی، درجنوں بھینسوں کے باڑے جل گئے

Published April 3, 2023
Tags: 3 گھنٹوں کے بعد آگ پر قابو پالیا آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): کورنگی الیاس گوٹھ میں آتشزدگی کے دوران درجنوں بھینسوں کے باڑے جل گئے، مویشوں کا لاکھوں روپے مالیت کا چارہ اور دیگر سامان خاکستر ہوگیا، آگ پر 3 گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد فائربریگیڈ کی 7 گاڑیوں کی مدد سے قابو پایا گیا۔رپورٹ کے مطابق کورنگی الیاس گوٹھ میں واقع بھینسوں کے باڑوں میں اتوار کی صبح خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیارکرلی اورآگ نے تیزی سے کئی باڑوں کواپنی لپیٹ میں لے لیا، باڑوں کے ملازمین نے اپنی مدد آپ کے تحت مویشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا اور آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کردی۔

آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اورآگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کردی تاہم آگ کی شدت اور تیز ہوا کے باعث تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے فائر بریگیڈ کے عملے نے مزید گاڑیوں کو موقع پر طلب کر لیا، تیز ہوا، دھویں اور واٹر بورڈ کی جانب سے بروقت واٹر ٹینکر کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے فائر بریگیڈ کے عملے کو آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرںا پڑا، فائربریگیڈ کے عملے نے تقریباً 3 گھنٹوں کی سخت کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا، آتشزدگی کے باعث درجنوں باڑے مکمل جل گئے اور ان میں موجود بھاری مالیت کا مویشیوں کا چارا ودیگرسامان جل گیا۔

ایک ڈیری فارمرنے بتایا کہ الیاس گوٹھ میں 99 ایکٹراراضی میں 60 سے 70 باڑے واقع ہیں جو سب جل گئے ہیں، آگ پونے بارہ بجے کے قریب لگی تھی اور فائر بریگیڈ کا عملہ تقریباً ایک گھنٹے کی تاخیر سے پہنچا، انہوں نے بتایا کہ باڑوں میں آتشزدگی کے باعث ڈیری فامرز کا بڑا نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک ڈیری فامر کے پاس کم از کم پانچ لاکھ روپے کا مویشیوں کا چارہ جس میں بھوسہ، ونڈا ، دلیہ اور چوکر موجود ہوتا ہے جو سب جل گیا ہے، آگ باڑے کے سامنے کی جانب لگی تاہم تیز ہواکے باعث آگ پھیلتی چلی گئی لیکن خوس قسمتی سے ڈیری فارمرز کے مویشی محفوظ رے ہیں۔

ڈپٹی کمانڈر ریسکیو 1122 کراچی حماد علی قریشی نے بتایا کہ باڑوں میں آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے بعد 20 منٹ میں ان کی ٹیم موقع پر موجود تھی اور انہوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی، ریسکیو 1122 کی چھ گاڑیوں نے آپریشن میں حصہ لیا، آتشزدگی کے دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام مویشی بھی محفوظ رہے ہیں، فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

TAGGED:3 گھنٹوں کے بعد آگ پر قابو پالیاآگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سعودیہ اوراوپیک ممالک کا تیل پیداوار میں 1.15ملین بیرل کمی کا اعلان
Next Article انتخابات التوا کیس:عدالت ہی الیکشن کی تاریخ آگےبڑھا سکتی ہے، چیف جسٹس
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکاروبار

پنشن ترامیم منظور: اہل خانہ کو پنشن صرف 10 سال تک ملے گی

اسلام آباد(ویب ڈیسک): وہ پنشن اصلاحات جن کا بہت چرچا تھا حکومت نے منظور کر لی ہیں اور ان میں…

July 2, 2024
پاکستانتازہ ترین

چیف جسٹس سمیت4 ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر

اسلام آباد (ویب ڈیسک): چیف جسٹس پاکستان سمیت 4 ججزکے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کردی گئی۔ چیف…

April 10, 2023
پاکستان

کراچی: پولیس پر حملے نہ رک سکے: پولیس اہلکارعبدالکریم جوکھیو نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید

کراچی (ویب ڈیسک): شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔نجی…

September 11, 2025
پاکستانتازہ ترین

شیریں مزاری اورفیاض الحسن چوہان کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) : پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری اور فیاض الحسن چوہان نے پارٹی چھوڑنے کا…

May 23, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?