Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پی آئی بی کراچی میں حرا مانی اور نبیل قریشی کی شوٹنگ ٹیم پر حملہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > پی آئی بی کراچی میں حرا مانی اور نبیل قریشی کی شوٹنگ ٹیم پر حملہ
انٹرٹینمنٹ

پی آئی بی کراچی میں حرا مانی اور نبیل قریشی کی شوٹنگ ٹیم پر حملہ

Published February 7, 2023
Tags: Featured پی آئی بی کالونی سندھ کے دارالحکومت کراچی شوٹنگ ٹیم پر حملہ
Share
SHARE

کراچی (شوبز ڈیسک): سندھ کے دارالحکومت کراچی میں شوٹنگ میں مصروف ٹیم پر حملہ کرکے اداکاروں، ہدایت کار اور ٹیم کے دیگر ارکان کو زدوکوب کا نشانہ بناکر ان سے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ہدایت کار اور فلم ساز نبیل قریشی نے 6 فروری کو اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ پیر الاہی بخش (پی آئی بی) کالونی کے علاقے جمشید کوارٹر میں شوٹنگ میں مصروف تھے کہ ہجوم نے ان پر حملہ کردیا۔

1/1 We has been attacked by mov in PIB Colony/jamshed quater martin road during shoot they got into the house we were shooting a hundred of people they harrases women/actresses, beat the shit out of crew, stole mobiles, equipment @HiraMani_real @ManiSalmanKhi #gulerana

— Nabeel Qureshi (@nabeelqureshi) February 6, 2023

انہوں نے بتایا کہ ہجوم شوٹنگ کے وقت ایک گھر میں گھس آیا، جہاں موجود درجنوں خواتین و اداکاراؤں کو ہراساں کیا گیا، ان پر تشدد کیا گیا، ان سے موبائل فون اور دیگر سامان سمیت ٹیم ارکان سے آلات بھی چھین لیے۔

نبیل قریشی نے اپنی سلسلسہ وار ٹوئٹس میں بتایا کہ حملہ کرنے والا ہجوم جدید ہتھیاروں سے لیس تھا، جنہوں نے خواتین اور بچوں کا بھی لحاظ نہیں کیا اور انہوں نے پہلی بار کراچی میں اس طرح کے مسئلے کا سامنا کیا۔

فلم ساز نے ایک اور ٹوئٹ میں بتایا کہ انہوں نے پولیس کو واقعے سے متعلق آگاہ کردیا اور ساتھ ہی انہون نے سندھ حکومت، پولیس اور رینجرز سے مطالبہ کیا کہ وہ حملہ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے انہیں کڑی سزا دیں تاکہ دوبارہ کسی شوٹنگ ٹیم کے ساتھ ایسا واقعہ پیش نہ آئے۔

We want #sindhpolice & #sindhrangers to take strict action against these ppl, to make example out of it @ManiSalmanKhi @HiraMani_real i request to my fraternity all the actors producers to make sure that this shouldn't happened again to any of us!

— Nabeel Qureshi (@nabeelqureshi) February 6, 2023

انہوں نے واقعے کو انتہائی اذیت ناک قرار دیتتے ہوئے کہا کہ واقعے کے بعد جہاں اب تک وہ خود ٹراما کا شکار ہیں، وہیں خواتین، ٹیم کے ارکان اور شوٹنگ سیٹ پر موجود بچے بھی خوفزدہ ہیں اور ان کی پوری ٹیم اذیت ناک تجربے سے گزری۔

نبیل قریشی نے اپنی ٹوئٹس میں اداکارہ حرا مانی اور ان کے شوہر مانی کو بھی مینشن کیا اور بعد ازاں انہوں نے بھی اپنی سوشل میڈٰیا پوسٹس پر واقعے سے متعلق خبر شیئر کی اور خود پر حملے کو انتہائی خوف زدہ قرار دیا۔

اگرچہ نبیل قریشی نے بتایا کہ ہجوم نے ان پر شوٹنگ کے دوران حملہ کیا، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کسی ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف تھے یا پھر وہ کسی فلم کو بنا رہے تھے۔

واقعے کی خبر شیئر کیے جانے کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں نے نبیل قریشی اور حملے کا نشانہ بننے والی شوبز شخصیات سے اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

اطلاعات ہیں کہ شوٹنگ پر حرا مانی اور ان کے شوہر مانی کے علاوہ سینیئر اداکارہ گل رعنا اور ابھرتی ہوئی اداکارائیں بھی موجود تھیں اور حملے کے بعد زیادہ تر اداکارائیں تاحال خوفزدہ ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

نبیل قریشی کے ٹوئٹس کا جواب دیتے ہوئے کراچی پولیس کی آئی ڈی سے جواب میں بتایا گیا ہے کہ واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے 6 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے.

Karachi Police timely responded to the call and necessary assistance was provided. FIR has been registered against the mob and 06 arrests have been made so far. Further investigation is in progress.@sindhpolicedmc8

— Karachi Police (@KarachiPolice_) February 7, 2023

TAGGED:Featuredپی آئی بی کالونیسندھ کے دارالحکومت کراچیشوٹنگ ٹیم پر حملہ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بجلی کا بم گرنیوالا:IMF نرخ %50 ,حکومت %33 بڑھانےپر آمادہ
Next Article پاکستان میرا دوسرا گھر ہے،کراچی پہنچنے پر ڈیرن سیمی کی گفتگو
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

پاکستان میں دہشتگردی میں افغانستان سے لائے گئے امریکی اسلحے کے مزید ثبوت سامنے آگئے

(ویب ڈیسک): راولپنڈی: پاکستان کی سر زمین پر افغانستان سے لائے جانے والے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت…

December 31, 2023
کھیل

وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے لیڈز میں پاکستان ٹیم کو جوائن کرلیا، پریکٹس سیشن کی نگرانی کرینگے

لندن (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے لیڈز میں ٹیم کو جوائن کرلیا۔ٹیم…

May 20, 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

عالمی درجہ حرارت میں اضافےکاخطرناک اثر، دنیابھرمیں‌نقل مکانی

کراچی (ٹیک ڈیسک): عالمی درجہ حرارت میں اضافہ کروڑوں افراد کو نقل مکانی پر مجبور کر دے گا، کیونکہ ان…

May 23, 2023
کھیل

پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 16 رنز سے شکست دیدی

(ویب ڈیسک ):پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو با…

February 18, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?