Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: وزن کم کرنے پر اعظم ہارڈ ہٹنگ کی طاقت کھو سکتا ہے؛ٹرینرشہزر
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > وزن کم کرنے پر اعظم ہارڈ ہٹنگ کی طاقت کھو سکتا ہے؛ٹرینرشہزر
کھیل

وزن کم کرنے پر اعظم ہارڈ ہٹنگ کی طاقت کھو سکتا ہے؛ٹرینرشہزر

Published March 30, 2023
Tags: Featured دو میچز گندے تو تنقید شروع وزن میں کمی پر اعظم ہارڈ ہٹنگ کی طاقت کھو سکتا ہے
Share
SHARE

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بلے باز اعظم خان کو افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دو میچز میں پرفارم نہ کرنے پر سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا سامنا ہے جس کے بعد اب ان کے ٹرینر حمایت میں سامنے آئے ہیں۔شہزر محمد، اعظم خان سمیت پاکستان کے کئی معروف کرکٹرز کے ٹرینر اور خود بھی فرسٹ کلاس کرکٹر ہیں، انہوں نے اعظم کے وزن پر ہونے والی تنقید کو غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔

ایک اسپورٹس ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شہزر نے کہا کہ ‘میں جانتا ہوں کہ ایک کھلاڑی کو ایتھلیٹ جیسا فٹ نظر آنا چاہیے لیکن اعظم ہیوی ویٹ کیٹیگری میں آتا ہے، ہر اسپورٹ میں کیٹیگری ہوتی ہے، بدقسمتی سے کرکٹ میں دیگر کھیلوں جیسے باکسنگ اور یو ایف سی کی طرح کوئی تقسیم نہیں ہے’۔

شہزر نے کہا کہ ‘آپ کو اعظم کے چھکے پسند ہیں، اس کا اسٹرائیک ریٹ پسند ہے کہ وہ پورا گیم ہی تبدیل کردیتا ہے، یہ اس کے سائز کی وجہ سے ہے، میں یہ نہیں کہہ رہا ہے اعظم کو فٹ ہونے کی ضرورت نہیں ہے، ظاہر ہے، ضرورت ہے، جیسے رضوان اور شان مسعود کی فٹنس ہے’۔

فٹنس ٹرینر نے کہا کہ ‘اعظم کو تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ وہ ذہنی طور پر مضبوط ہے لیکن اگر حقائق دیکھیں تو اس کا اسٹرائیک ریٹ دنیا کے بہترین اسپنرز کے خلاف دنیا میں سب سے اچھا ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘کسی کے دو میچز گندے چلے جائیں تو اس پر تنقید شروع ہوجاتی ہے، جب آصف علی کو اتنا موقع دیا گیا تو اسے بھی دینا چاہیے’۔

شہزر محمد کا یہ بھی کہنا تھا کہ ‘بڑے پیمانے پر وزن میں کمی کی صورت میں اعظم اپنی ہارڈ ہٹنگ کی طاقت کھو سکتا ہے’۔

واضح رہے کہ شہزر کی ٹریننگ میں اعظم خان نے 3 سے 4 ماہ میں 30 کلو وزن کم کیا تھا۔

خیال رہے کہ اعظم خان نے افغانستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں صفر اور دوسرے میں صرف 1 رن بنایا جب کہ انہیں تیسرا میچ نہیں کھلایا گیا، وکٹ کیپنگ میں بھی اعظم سے کیچز ڈراپ ہوئے، گیند دستانوں میں نہ آنے کے سبب 4 رنز بھی بنے۔

TAGGED:Featuredدو میچز گندے تو تنقید شروعوزن میں کمی پر اعظم ہارڈ ہٹنگ کی طاقت کھو سکتا ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بائیڈن کا دنیا بھر میں جمہوریت کے فروغ کیلئے 69 کروڑ ڈالر کا اعلان
Next Article جاپانی کمپنی کی پاکستان کو روسی تیل 35 فیصد کم قیمت کی پیشکش
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

کراچی: کینال منصوبہ کیخلاف سندھ کے عوام سراپائے احتجاج: پانی کے مسئلے پر سندھ کے ساتھ ہمیشہ زیادتی کی جاتی رہی ہے، 18 دسمبر کو مکمل ہڑتال کریںگے؛ قادر مگسی

کراچی (ویب ڈیسک): سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے دریائے سندھ پر کینال بنانے کے منصوبے کے خلاف گھگھر…

December 8, 2024
دنیا

طاقتور ترین سمندری طوفان اوٹس میکسیکو سے ٹکرا گیا، 27 افراد ہلاک

(ویب ڈیسک): طاقتور سمندری طوفان اوٹس شمالی امریکی ملک میکسیکو کے تفریحی مقام اکاپولکو سے ٹکرایا گیا جس کے نتیجے…

October 27, 2023
انٹرٹینمنٹ

اندر سے مرچکی ہوں، مناہل ملک نے نازیبا ویڈیو وائرل پرسوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا

کراچی (شوبز ڈیسک): ٹک ٹاکر مناہل ملک نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کا اعلان کردیا۔گزشتہ دنوں نازیبا ویڈیو…

October 31, 2024
پاکستان

نیب نے فیض حمید کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس واپس کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید…

March 10, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?