Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بنگلا دیش نےسری لنکا کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > بنگلا دیش نےسری لنکا کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
کھیل

بنگلا دیش نےسری لنکا کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی

Published July 17, 2025
Tags: Featured بنگلا دیش نے سری لنکا میں نئی تاریخ رقم تنزید حسن نے ناقابل شکست 73 رنز ٹی 20 سیریز جیتنے کا کارنامہ
Share
SHARE

کراچی(اسپورٹس ڈیسک): بنگلا دیش نے سری لنکا میں نئی تاریخ رقم کر دی، پہلی بار آئی لینڈ میں ٹی 20 سیریز جیتنے کا کارنامہ انجام دے دیا، تیسرے میچ میں بنگال ٹائیگرز نے 8 وکٹ کی فتح سے سیریز 1-2 سے اپنے نام کی۔ مہمان ٹیم نے 133 رنز کا آسان ہدف 2 وکٹ پر 21 بولز قبل حاصل کیا، تنزید حسن نے ناقابل شکست 73 رنز بنائے، اس سے قبل سری لنکن ٹیم 132 رنز پر آؤٹ ہوگی، مہدی حسن نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش نے کولمبو میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں سری لنکا کو 8 وکٹ سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی، یہ پہلا موقع ہے جب بنگلا دیش نے سری لنکا میں کوئی سیریز جیتی ہے۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیشی ٹیم کی پہلی وکٹ پہلی ہی گیند پر گر گئی، جب تھشارا کی گیند پر پرویز حسین کو ایل بی ڈبلیو قرار دے دیا گیا۔ اس موقع پر دوسرے اوپنر تنزید حسن اور کپتان لٹن داس نے مجموعے کو 74 تک پہنچایا، لٹن داس 32 کے انفرادی اسکور پر مینڈس کی وکٹ بنے، کیچ پریرا نے تھاما، انہوں نے 26 بالز کا سامنا کرتے ہوئے ایک چھکا اور 2 چوکے لگائے۔

اب تنزید نے توحید ہریدوئے کے ساتھ مل کر اسکور کو آگے بڑھانا شروع کیا، آئی لینڈرز نے اس جوڑی کو توڑنے کی سر توڑ کوشش کی مگر انھیں کامیابی نہیں ملی، تنزید اور توحید نے ٹیم کو 16.3 اوورز میں منزل پر پہنچا دیا، تنزید نے 47 بولز پر ناقابل شکست 73 رنز بنائے، جس میں 6 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا، توحید 27 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، انہوں نے ایک چھکا اور ایک چوکا جڑا۔

اس سے قبل سری لنکا 7 وکٹ پر 132 رنز بنا سکا، ڈاسن شناکا 35 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، اوپنر پاتھم نسانکا نے 46 رنز کی اننگز کھیلی، کمندو مینڈس 21 رنز بناکر دہرے ہندسے میں داخل ہونے والے تیسرے کرکٹر ثابت ہوئے، باقی کوئی 7 رنز سے آگے نہیں بڑھا۔

بنگلا دیش کی جانب سے 4 وکٹیں اڑانے والے مہدی حسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ لٹن داس 3 میچز میں 114 رنز بنانے کی وجہ سے مین آف دی سیریز قرار پائے۔

TAGGED:Featuredبنگلا دیش نے سری لنکا میں نئی تاریخ رقمتنزید حسن نے ناقابل شکست 73 رنزٹی 20 سیریز جیتنے کا کارنامہ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article میرا نےحکومت برطانیہ سے ویزا دینے کیلیے اہم اپیل کردی
Next Article امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

کارپوریٹ فارمنگ منصوبہ کیخلاف وکلا کی ہائیکورٹ سے وزیراعلیٰ ہاؤس تک احتجاجی ریلی

کراچی (ویب‌ڈیسک): کراچی میں وکلا نے آج ہائیکورٹ سے وزیراعلیٰ ہاؤس تک احتجاجی ریلی نکالی. پی آئی ڈی سی پہنچنے…

August 16, 2025
پاکستان

سندھ کی جامعات میں موسمیاتی تبدیلی کا الگ مضمون پڑھایا جائیگا؛راہو

کراچی (ویب ڈیسک): سندھ حکومت نے موسمیاتی تبدیلی پر آگاہی سے متعلق تمام سرکاری و نجی جامعات میں الگ مضمون…

February 13, 2023
دنیا

ہائے رےیہ بے چارگی: غزہ میں ایمبولینسز پر اسرائیلی حملے سے خوفزدہ ہوں: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

نیو یارک (ویب ڈیسک): اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایمبولینسز پر اسرائیلیوں پر حملوں پر خوف کا…

November 4, 2023
پاکستان

لیاری یونیورسٹی کے رجسٹرار کی تقرری کا اشتہار سینڈیکیٹ کی منظوری سے شائع کیا گیا؛ افواہیں بدنیتی پر مبنی ہیں؛ پی آر او

کراچی (ویب ڈیسک): بےنظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے پی آر او نے یونیورسٹی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے…

February 19, 2026
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?