Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بنوں: تھانہ بکا خیل پر دہشتگردوں کا دھاوا، پولیس کی جوابی کارروائی، حملہ ناکام
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > بنوں: تھانہ بکا خیل پر دہشتگردوں کا دھاوا، پولیس کی جوابی کارروائی، حملہ ناکام
پاکستانتازہ ترین

بنوں: تھانہ بکا خیل پر دہشتگردوں کا دھاوا، پولیس کی جوابی کارروائی، حملہ ناکام

Published July 20, 2025
Tags: تھانہ بکا خیل پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام خیبرپختونخواہ پولیس کی بروقت جوابی کارروائی دہشتگرد پسپا ہو کر فرار
Share
SHARE

بنوں ( ویب ڈیسک): خیبرپختونخواہ پولیس کی بروقت جوابی کارروائی نے بنوں میں تھانہ بکا خیل پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع بنوں میں تھانہ بکا خیل پر دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر دیا، دہشت گردوں کا یہ حملہ اچانک اور منصوبہ بند تھا تاہم تھانے میں موجود پولیس اہلکاروں نے دلیری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنا دیا، دہشت گرد بھاری ہتھیاروں سے لیس تھے لیکن اہلکاروں کی بروقت اور جرات مندانہ کارروائی نے کسی بڑے سانحے کو ٹال دیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں کی تعداد 13 سے 15 کے درمیان تھی جو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر تھانے پر حملہ آور ہوئے تاہم حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام اہلکار بحفاظت محفوظ رہے کیوں کہ پولیس کی جانب سے فوری جوابی فائرنگ کے باعث دہشتگرد پسپا ہو کر فرار ہونے پر مجبور ہوگئے، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور ممکنہ ٹھکانوں کی چھان بین کی جا رہی ہے، سکیورٹی اداروں نے تھانے اور اطراف کے علاقوں کی نگرانی مزید سخت کردی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تھانہ بکا خیل پر فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خیبر پختونخواہ پولیس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ، وزارت داخلہ سے جاری بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے جوانمردی سے بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کا مقابلہ کر کےان کا حملہ پسپا کیا ، پولیس نے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگردوں کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا اور مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا، خیبر پختونخواہ پولیس کے بہادر سپوتوں نے پہلے بھی فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملوں کو پسپا کیا ہے، ہمیں خیبر پختونخواہ پولیس کے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔

TAGGED:تھانہ بکا خیل پر دہشتگردوں کا حملہ ناکامخیبرپختونخواہ پولیس کی بروقت جوابی کارروائیدہشتگرد پسپا ہو کر فرار
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی سے پکنک کیلئے کینجھر جانے والی بس کو مکلی کے قریب حادثہ، 6 افراد جاں بحق
Next Article برطانوی کمپنی کیجانب سےدنیا کی تیز ترین ای اسکوٹی کی رونمائی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانسائنس و ٹیکنالوجی

8 اور 9 اپریل کے درمیان مکمل سورج گرہن ہوگا، پاکستان میں دکھائی نہیں‌دیگا

کراچی (ٹیک ڈیسک) : 8 اور 9 اپریل کے درمیان مکمل سورج گرہن ہوگا جو پاکستان میں رات ہونے کے…

April 2, 2024
پاکستانتازہ ترین

لاپتا افراد کیس: جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو برہم، JIT اور صوبائی ٹاسک فورس سربراہان کو طلب کرلیا

کراچی (ویب ڈیسک): سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد سے متعلق پولیس اور جے آئی ٹیز کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے…

November 8, 2023
پاکستان

وفاق سندھ کو بھی پاکستان سمجھ کر ترقیاتی اسکیمیں دے، وزیراعلیٰ سندھ

(ویب ڈیسک):‌ کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق سندھ کو بھی پاکستان سمجھے…

June 15, 2024
پاکستانکاروبار

پی آئی اے طیارے کی فنی خرابی دور نہ ہوسکی، 322 مسافر عمان میں موجود

عمان (ویب ڈیسک): عمان میں گزشتہ روز ہنگامی لینڈنگ کرنے والے پی آئی اے کے بوئنگ 777 کی فنی خرابی…

March 7, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?