Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بخار، درد کے علاج کی دوا بارپون سسپنشن کا بیچ 202 غیر معیاری قرار،مارکیٹ سے واپس منگوائی جائے؛ ڈریپ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > صحت > بخار، درد کے علاج کی دوا بارپون سسپنشن کا بیچ 202 غیر معیاری قرار،مارکیٹ سے واپس منگوائی جائے؛ ڈریپ
صحت

بخار، درد کے علاج کی دوا بارپون سسپنشن کا بیچ 202 غیر معیاری قرار،مارکیٹ سے واپس منگوائی جائے؛ ڈریپ

Published March 17, 2024
Tags: Featured بارپون سسپنشن کا بیچ 202 غیر معیاری قرار ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان ڈریپ فروخت اور استعمال پر پابندی
Share
SHARE

اسلام آباد (ہیلتھ ڈیسک): ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے بخار اور درد کے علاج کی دوا بارپون سسپنشن کا بیچ 202 غیر معیاری قرار دے دیا ہے۔ڈان نیوز کے مطابق ڈریپ نے بارپون سسپنشن (100) ملی گرام کی فروخت اور اس کے استعمال پر پابندی بھی عائد کردی ہے۔ڈریپ کی جانب سے جاری الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارپون سسپنشن کا نمونہ کوالٹی ٹیسٹ کے معیار پر پورا نہیں اترا، غیر معیاری بارپون سسپنشن سے مرض پیچیدگی اختیار کر سکتا ہے۔

اس میں ہدایت دی گئی ہے کہ کمپنی بارپون سسپنشن کا متاثرہ بیچ مارکیٹ سپلائی نہ کرے اور بارپون سسپنشن کا متاثرہ بیچ مارکیٹ سے واپس منگوائے۔

ڈریپ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ فارماسیز بھی بارپون سسپنشن کے متاثرہ بیچ کی سیل فوری ترک کریں اور ڈاکٹرز اور مریضوں کو بھی اس کا متاثرہ بیچ استعمال نہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال پنجاب حکومت نے عالمی ادارہ صحت کی طرف سے جاری الرٹ کے ردعمل میں کھانسی کے 5 ’نقصان دہ‘ شربتوں کی پیداوار اور فروخت پر پابندی عائد کردی تھی۔

صوبائی حکومت نے محکمہ صحت کو ہدایات دی کہ وہ فوری طور پر اپنی ٹیمیں روانہ کرکے مارکیٹ میں موجود دوائیوں کے تمام اسٹاک کو قبضے میں لیں اور ان ادویات کو بنانے والوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کریں۔

اس حادثے نے ستمبر میں ہونے والے واقعے کی یاد تازہ کردی، جس میں ملاوٹ والے انجیکشن لگنے کی وجہ سے 80 سے زائد آنکھوں کے مریض بینائی سے محروم ہوگئے تھے۔

اس سے قبل گزشتہ سال ہی لاہور، قصور اور جھنگ کے اضلاع میں ذیابیطس کے متعدد مریضوں کے ریٹینا کو پہنچنے والے نقصان کو دور کرنے کے لیے آواسٹن کے انجیکشن لگائے گئے تھے لیکن الٹا اس سے شدید انفیکشن ہوا جس کے نتیجے متعدد کی بینائی ختم ہو گئی تھی۔

بعد ازاں پنجاب حکومت نے اس کی ترسیل اور فروخت پر پابندی عائد کردی تھی۔

TAGGED:Featuredبارپون سسپنشن کا بیچ 202 غیر معیاری قرارڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان ڈریپفروخت اور استعمال پر پابندی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article خبردار! 4 دن کے لیےگرمی میں اضافہ،سندھ بھر میں درجہ حرارت 37 ڈگری تک جانے کا امکان
Next Article صدر زرداری کی خالی کردہ سیٹ NA 207 سے آصفہ بھٹو الیکشن لڑیں گی،کاغذات نامزدگی جمع کرادیے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

معاشی معاملات مشکل ہیں مگر ملک ڈیفالٹ نہیں کرے گا؛ اسحاق ڈار

اسلام آباد (نجات نیوز): وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے معاشی معاملات مشکل ضرور ہیں لیکن…

December 28, 2022
دنیا

امریکی اسٹیٹ سیکریٹری انٹونی بلنکن دورہ چین کیلیے بیجنگ پہنچ گئے

بیجنگ (ویب ڈیسک): امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن دورہ چین کے لیے بیجنگ پہنچ گئے ہیں، وہ گزشتہ 5 برسوں…

June 18, 2023
صحت

امریکا :کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ، نئے بوسٹرز کی منظوری

واشنگٹن (ہیلتھ ڈیسک): امریکا میں کورونا کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے…

September 12, 2023
کھیل

انگلینڈ کیخلاف اسکواڈ سے ڈراپ کیے جانے کے بعد شاہین آفریدی کی پہلی ٹوئٹ

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): پاکستانی پیسر شاہین آفریدی نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے اسکواڈ سے…

October 15, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?