لاہور (ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی تعریف کی اور اپنے دور کا کامیاب وزیر خارجہ قرار دیا۔لاہور میں پریس کانفرنس میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ بلاول بھٹو اپنی پیپلزپارٹی کے چیئرمین ہیں، ہماری سیاست علیحدہ علیحدہ ہے، عزت اور احترام کے ساتھ وہ میرے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا اپنا منشور ہے، ہمارا اپنا منشور ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ بلاول بھٹو میرے دور کے کامیاب وزیر خارجہ تھے، انہوں نے بڑی محنت کی، ان سے جلد ملاقات کروں گا اور فری اینڈ فیئر الیکشن کی بات کرینگے۔
پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے ایک سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ میں لندن بھاگے بھاگے نہیں جہاز پر گیا تھا۔
اس پر پریس کانفرنس میں قہقہے لگ گئے۔
خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور دیگر اتحادیوں کی 16 ماہ کی حکومت میں بلاول وزیر خارجہ رہے ہیں۔