Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بہنیں اخراجات اور نخرے نہ اٹھاتیں تو آج کرکٹر نہ ہوتا؛ شعیب ملک
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > بہنیں اخراجات اور نخرے نہ اٹھاتیں تو آج کرکٹر نہ ہوتا؛ شعیب ملک
کھیل

بہنیں اخراجات اور نخرے نہ اٹھاتیں تو آج کرکٹر نہ ہوتا؛ شعیب ملک

Published November 20, 2023
Tags: Featured ٹیسٹ میچ کھیل رہے تھے، تب والد کا انتقال ہوا
Share
SHARE

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): قومی کرکٹ کے سابق کپتان شعیب ملک نے پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ اگر ان کی بہنیں قربانیاں نہ دیتیں، وہ ان کے اور گھر کے اخراجات نہ اٹھاتیں تو وہ آج کرکٹر نہ ہوتے۔شعیب ملک نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں پہلی بار اپنے مشکل حالات پر بھی کھل کر گفتگو کی اور والد کی زندگی کے آخری لمحات پر بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔شعیب ملک نے ’اے اسپورٹس‘ کے پوڈکاسٹ میں فخر عالم سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 2006 میں جب وہ فیصل آباد میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ میں کھیل رہے تھے، تب ہی ان کے والد کا انتقال ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹ میچ شروع ہونے سے قبل ہی ان کے والد کی طبیعت خراب تھی اور وہ ہسپتال داخل ہوگئے تھے لیکن انہوں نے ضد اور خواہش ظاہر کی کہ میں بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کی نمائندگی کروں۔

کرکٹر کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ میچ کے دوران ہی انہیں اس وقت کے ٹیم مینیجر اور انضمام الحق نے رات کو ڈھائی بجے آکر بتایا کہ ان کے والد کی طبیعت انتہائی ناساز ہے، انہیں گھر جانا چاہئیے اور پھر وہ رات دیر گئے گھر کے لیے نکلے۔

شعیب ملک نے بتایا کہ جیسے ہی وہ والد کے پاس پہنچے تو انہوں نے واپس کرکٹ کھیلنے بھیجا لیکن رات کو پھر انہیں واپس بلالیا گیا، تب تک ان کے والد کا انتقال ہو چکا تھا۔

سابق کرکٹر والد کی محبت اور ان کے انتقال پر بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

شعیب ملک نے پوڈکاسٹ میں اپنے خاندان اور گھریلو حالات پر بھی بات کی اور بتایا کہ ان کی دونوں بڑی بہنوں نے ان کے گھر کے اخراجات چلائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت وہ بہت کم عمر تھے، کماتے نہیں تھے، ان کی دونوں بڑی بہنیں ملازمت کرکے گھر چلاتی تھیں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ اگر ان کی بڑی بہنیں قربانیاں نہ دیتیں، وہ ان کے اخراجات اور نخرے نہیں اٹھاتیں تو وہ آج کرکٹر نہ ہوتے۔

شعیب ملک نے کہا کہ انہیں بہنوں کی قربانیوں کی بات اس وقت ہی کچھ عرصے بعد سمجھ آگئی تھی، جیسے ہی انہیں مواقع ملے، انہوں نے دنیا دیکھی اور اخراجات خود اٹھائے تو انہیں بہنوں کی دی گئی قربانیاں سمجھ میں آگئی تھیں۔

شعیب ملک نے پروگرام کے دوران زندگی میں آنے والے دوسرے مشکل حالات کا بھی ذکر کیا اور کرکٹ میں ہونے والی سیاست پر بھی کھل کر بات کی۔

TAGGED:Featuredٹیسٹ میچ کھیل رہے تھے، تب والد کا انتقال ہوا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سندھ کے ساحلی علاقے شاہ بندر میں گیس کے مزید ذخائر دریافت
Next Article فلسطینی بچوں کا ہولو کاسٹ دیکھ کر ہم شرمندہ ہیں: نگران وزیراعظم
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان کی ایکشن فلم ’جوان‘ عید پر ریلیز نہیں ہوگی

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی رواں سال جون میں یعنی بڑی عید پر…

March 16, 2023
پاکستان

کراچی،حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو ہونے کی تیاری مکمل

کراچی (نجات نیوز): الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو کرانے کے لیے تمام تیاریاں…

January 8, 2023
پاکستان

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان انتقال کرگئے، صوبہ میں سیاسی و انتظامی بحران، صوبائی کابینہ تحلیل

پشاور (ویب ڈیسک): نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد اعظم خان انتقال کرگئے۔گزشتہ روز نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان کو طبیعت…

November 11, 2023
انٹرٹینمنٹ

آسکرایوارڈز 2023کااعلان:بھارتی دوایوارڈزسمیت ایشیا سرفہرست

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک): آسکر ایوارڈز کو فلمی دنیا کا سب سے بڑا اعزاز سمجھا جاتا ہے اور 9 دہائیوں…

March 13, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?