Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ٹوتھ پیسٹ سے صرف دانتوں کو نہیں‌،پورے گھر کو چمکائیں‌
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > صحت > ٹوتھ پیسٹ سے صرف دانتوں کو نہیں‌،پورے گھر کو چمکائیں‌
صحت

ٹوتھ پیسٹ سے صرف دانتوں کو نہیں‌،پورے گھر کو چمکائیں‌

Published May 28, 2023
Tags: Featured ٹوتھ پیسٹ سے شیشے کو چمکا سکتے ہیں ٹوتھ پیسٹ سے کارپٹ کے داغ سے نجات ناخنوں کو بھی صحت مند بناتا ہے
Share
SHARE

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): دانتوں کی صفائی اور سفیدی کے لیے ٹوتھ پیسٹ کا استعمال تو بہت عام ہے جو انہیں مضبوط بھی بناتے ہیں مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ پیسٹ آپ کے چہرے کو دانوں سے نجات بھی دلا سکتا ہے؟اگرچہ سننے میں حیرت انگیز لگے مگر واقعی ٹوتھ پیسٹ بہت کچھ ایسا بھی کرسکتا ہے جس کا تصور بھی کبھی آپ نے نہیں کیا ہوگا اور دانتوں سے ہٹ کر بھی کافی چیزیں صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ٹوتھ پیسٹ کے ایسے ہی چند انوکھے طریقہ استعمال ہوسکتا ہے آپ کو حیران کرکے رکھ دیں۔

پیاز یا لہسن کو کاٹنے کے بعد ہاتھوں میں بو دھونے کے بعد بھی باقی رہتی ہے اور عام صابن بھی اس سے نجات دلانے میں ناکام رہتے ہیں مگر تھوڑی سی مقدار میں ٹوتھ پیسٹ کو ہتھیلی پر مل لینا اس بو سے مختصر وقت میں موثر طریقے سے جان چھڑانے میں انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے۔

سونے یا چاندی کے زیورات کو کسی سنار کے پاس لے جا کر بہت زیادہ پیسہ دیکر ان کی صفائی کروانے سے بہتر ہے کہ آپ ٹوتھ پیسٹ کو آزما کر دیکھیں، بس ٹوتھ پیسٹ کی تھوڑی سی مقدار زیورات کے اوپر لگا کر انہیں اپنی انگلیوں کی پوروں سے رگڑیں اور پھر اسے کپڑے کے کسی ٹکڑے سے صاف کردیں۔

تمام بچوں کو دیواروں پر پینٹ کا بہت زیادہ شوق ہوتا ہے جو ماﺅں کے لیے گھروں کی صفائی کے دوران بہت بڑا چیلنج بھی بن جاتا ہے اور اس سلسلے میں بھی ٹوتھ پیسٹ زبردست کمال دکھاتا ہے بس ٹوتھ پیسٹ کو ان پر رگڑ کر کپڑے سے داغ والی جگہ صاف کردیں۔

اسپورٹس گلاسز کا بہت زیادہ دیر تک استعمال ان کے شیشوں کو دھندلا دیتا ہے اور وہ گندے بھی ہوجاتے ہیں جن کی صفائی پانی کے بس کا کام نہیں ہوتا تاہم یہاں آپ ٹوتھ پیسٹ کی ہلکی سی تہہ کو استعمال کرسکتے ہیں، بس اسے گلاسز پر رگڑیں اور گیلے کپڑے سے پیسٹ کو صاف کردیں آپ کے گلاسز بھی بالکل نئے جیسے ہوجائیں گے۔

اگرچہ یہ سننے میں حیران کن لگے مگر حقیقت یہی ہے کہ ٹوتھ پیسٹ کا استعمال چہرے پر ابھر آنے والے دانوں اور مہاسوں سے جلد نجات دلانے کا موثر طریقہ ہے، بس تھوڑی سی مقدار میں ٹوتھ پیسٹ مہاسوں سے متاثرہ حصے پر لگائیں اور پھر اسے دھولیں، اس کے بعد آپ اس کا اثر دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔

ناخنوں کو بھی دانتوں جتنی نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے اور ٹوتھ پیسٹ تو دانتوں کی حفاظت کرتا ہی ہے مگر یہ ناخنوں کو بھی صحت مند بناتا ہے، اپنے ناخنوں کو روزانہ ٹوتھ پیسٹ سے دھونے کی عادت ناخنوں کی چمک اور ان کی صحت کو برقرار رکھتی ہے۔

بچوں کی بوتلوں میں اکثر بساند پیدا ہوجاتی ہے جس کو دور کرنے میں عام برتن دھونے کے صابن یا کیمیکل وغیرہ زیادہ موثر ثابت نہیں ہوتے، ایسے حالات میں ٹوتھ پیسٹ کا استعمال بہت مفید ثابت ہوتا ہے جو بوتلوں میں پیدا ہونے والی بو کو دور کردیتا ہے۔

ایک اور وہ چیز جو ٹوتھ پیسٹ بہت موثر طریقے سے کرتا ہے وہ شیشے یا لکڑی کی میز پر ٹھنڈے یا چائے وغیرہ کے کپ رکھنے سے بن جانے والے نشانات کو مٹانا ہے، یہ نشانات خشک ہونے کے بعد صاف کرنا بہت مشکل ہوتا ہے مگر ٹوتھ پیسٹ سے یہ کام بہت آسانی سے ہوجاتا ہے۔

قالینوں پر داغ بہت سخت اور انہیں صاف کرنا بہت مشکل ہوتا ہے تاہم ٹوتھ پیسٹ سے کارپٹ پر لگے کسی بھی قسم کے داغ سے نجات پانا بہت آسان ہوجاتا ہے، بس داغ پر کچھ مقدار میں ٹوتھ پیسٹ لگائیں اور پھر اسے گیلے تولیے سے صاف کریں، آپ داغ کو آسانی سے صاف ہوتے دیکھ کر حیران ہی رہ جائیں گے۔

اگر آپ کے گھر میں شیشے کے دروازے لگے ہیں تو آپ نے دیکھا ہوگا کہ اکثر وہ دھندلے اور صاف کرنے کے بعد بھی گندے نظر آتے ہیں تاہم ٹوتھ پیسٹ کی مدد سے شیشے کو صاف کرکے آپ انہیں نئے جیسا چمکا سکتے ہیں۔

TAGGED:Featuredٹوتھ پیسٹ سے شیشے کو چمکا سکتے ہیںٹوتھ پیسٹ سے کارپٹ کے داغ سے نجاتناخنوں کو بھی صحت مند بناتا ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article قیمتی فون پانی میں گرنے پر بھارتی افسر نے ڈیم خالی کرادیا
Next Article چینی سائنس دانوں کی شمسی خلیوں کی ٹیکنالوجی میں انقلابی کامیابی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

بجلی پیدا کرنیوالے اداروں کے نام پر پاکستان سے فراڈ کیا گیا: سیاسی جماعتیں

کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے اتفاق کیا ہے کہ بجلی کی پیداوار کرنے والے اداروں…

August 29, 2023
کھیل

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

لا ھور (اسپورٹس ڈیسک ):ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کے 19 ویں میچ میں اسلام آباد…

March 3, 2023
پاکستان

پارا چنار میں خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر پرفائرنگ، وفد محفوظ رہا

(ویب ڈیسک): پارا چنار میں خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر پرفائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر…

November 23, 2024
انٹرٹینمنٹ

عدنان صدیقی کی بلاول بھٹو کی حمایت میں بھارت پر شدید تنقید

کراچی (شوبز ڈیسک): سینئر اداکار عدنان صدیقی نے پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے خلاف بھارتی میڈیا کی مہم…

May 9, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?