Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: برطانیہ کا پہلا خلائی مشن ناکام، راکٹ گم ہوگیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > برطانیہ کا پہلا خلائی مشن ناکام، راکٹ گم ہوگیا
سائنس و ٹیکنالوجی

برطانیہ کا پہلا خلائی مشن ناکام، راکٹ گم ہوگیا

Published January 10, 2023
Tags: Featured خلائی مشن کو لانچ راکٹ کہیں گم ناکامی کا سامنا
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): برطانیہ کے پہلے تاریخی خلائی مشن کو لانچ کے دوران ناکامی کا سامنا ہوا اور سیٹلائیٹس لے جانے والا راکٹ کہیں گم ہوگیا۔ برطانیہ کے علاقے کورن وال کی اسپیس پورٹ سے اسٹارٹ می اپ خلائی مشن کو کاسمک گرل نامی بوئنگ 747 طیارے سے روانہ کیا گیا۔

آئرلینڈ کے شمالی ساحلی علاقے میں طیارے نے کامیابی سے لانچر ون راکٹ کو ریلیز کیا جس پر 9 سیٹلائیٹس موجود تھے۔

مشن کا انتظام سنبھالنے والی کمپنی ورجین آربٹ کے مطابق راکٹ مطلوبہ بلندی تک پہنچنے میں ناکام رہا اور سیٹلائیٹس سمیت گم ہوگیا۔

یوکے اسپیس ایجنسی کے مطابق گمشدہ راکٹ یا تو جل گیا ہوگا یا شمالی بحر اوقیانوس میں ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا ہوگا۔

یو کے اسپیس ایجنسی کے کمرشل اسپیس فلائٹ ڈائریکٹر میٹ آرچر نے بتایا کہ مشن کی ناکامی پر انہیں بہت زیادہ مایوسی ہے مگر پھر بھی انہیں خوشی ہے کہ یورپ میں سیٹلائیٹس لے کر جانے والا پہلا مشن برطانوی سرزمین سے روانہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ لانچ کا پہلا مرحلہ تو کامیاب رہا مگر دوسرے مرحلے میں ناکامی کا سامنا ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں معلوم نہیں کہ اس کی وجہ کیا ہے مگر لانچ کا عمل کامیاب رہا اور ہم نے کافی پیشرفت کی۔

انہوں نے تصدیق کی کہ راکٹ اور سیٹلائیٹس گم ہوگے ہیں مگر لوگوں کو اس سے کوئی خطرہ لاحق نہیں۔

یہ مشن پاکستانی وقت کے مطابق 10 جنوری کی شب 3 بجے روانہ ہوا تھا جبکہ 4 بجے راکٹ کو 35 ہزار فٹ کی بلندی پر ریلیز کیا گیا۔

ورجین آربٹ نے پہلے ایک ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ لانچر ون کامیابی سے زمین کے مدار میں پہنچ گیا ہے، مگر کچھ دیر بعد ایک اور ٹوئٹ میں کہا گیا کہ کسی مسئلے کے باعث ہم مدار تک پہنچ نہیں پارہے۔

TAGGED:Featuredخلائی مشن کو لانچراکٹ کہیں گمناکامی کا سامنا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ایران: رفسنجانی کی بیٹی کو ریاست مخالف پروپیگنڈا پر 5 سال قید
Next Article بھارت: اسکول میں‌بچوں نے سانپ والاکھانا کھالیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

امریکہ میں 3 دن میں فائرنگ کا دوسرا واقعہ،7 چینی افراد ہلاک

کراچی (ویب ڈیسک): بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ساحلی شہر ہاف مون بے…

January 24, 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

ایلون مسک کا گیمنگ کی دنیا میں قدم رکھنے کا اعلان، نیا اسٹوڈیو لانچ کریں‌گے

(ٹیک ڈیسک): ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک نے اب گیمنگ کی دنیا میں بھی قدم…

November 29, 2024
دنیا

ایران کا اسرائیل پر حملہ، 300 سے زائد ڈرونز اور بیلسٹک میزائل فائر کردیے، اسرائیل کی تصدیق

تہران (ویب ڈیسک): ایران نے درجنوں ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے اسرائیل پر حملہ کردیا۔بین الاقوامی خبررساں ادارے کے…

April 14, 2024
پاکستان

پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کا حصہ بننے کا فیصلہ کرلیا، 8 وزارتیں ملنے کا امکان

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے وفاقی حکومت کا حصہ بننے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی…

May 4, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?