Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بشریٰ بی بی کا سعودی عرب سے متعلق بیان: پارٹی کی پالیسی نہیں بلکہ ان کا ذاتی بیان ہے: بیرسٹر سیف
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > بشریٰ بی بی کا سعودی عرب سے متعلق بیان: پارٹی کی پالیسی نہیں بلکہ ان کا ذاتی بیان ہے: بیرسٹر سیف
پاکستان

بشریٰ بی بی کا سعودی عرب سے متعلق بیان: پارٹی کی پالیسی نہیں بلکہ ان کا ذاتی بیان ہے: بیرسٹر سیف

Published November 22, 2024
Tags: Featured احتجاج سے توجہ ہٹانے کے لیے بشریٰ بی بی کے حالیہ متنازع بیان بیرسٹر ڈاکٹر سیف سعودی عرب سے متعلق سیاق و سباق سے ہٹ کر بیانات چلائے
Share
SHARE

پشاور (ویب ڈیسک): سعودی عرب سے متعلق بشریٰ بی بی کے حالیہ متنازع بیان پر بات کرتے ہوئے بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ احتجاج سے توجہ ہٹانے کے لیے میڈیا پر بشریٰ بی بی کے حوالے سے سیاق و سباق سے ہٹ کر بیانات چلائے جارہے ہیں۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ انٹرویو میں بشریٰ بی بی نے سعودی عرب یا محمد بن سلمان پر کوئی الزام عائد نہیں کیا۔ بشریٰ بی بی نے یہ بالکل نہیں کہا کہ جنرل باجوہ کو سعودی عرب یا محمد بن سلمان نے کال کرکے شریعت کے بارے میں بات کی۔

انھوں نے کہا کہ محمد بن سلمان اور عمران خان کے مثالی تعلقات ہیں جسے جعلی حکومت نقصان پہنچانے کی کوشش کررہی ہے۔ عمران خان کی مخالفت میں حکومت دو ممالک کے تعلقات کو بھی خاطر میں نہیں لارہی۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت بغض عمران میں سعودی عرب میں مزدوری کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پر احتجاج کا شدید خوف طاری ہے اور احتجاج سے توجہ ہٹانے کےلیے حکومت کچھ بھی کرنے کو تیار ہے۔ احتجاج حکومت کےلیے ڈراؤنا خواب بن چکا ہے۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت کے بے بنیاد پروپیگنڈوں پر کان نہ دھریں اور احتجاج کی تیاری کریں۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کا بیان پارٹی کی پالیسی نہیں بلکہ ان کا ذاتی بیان ہے۔

ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ پارٹی کی پالیسی پارٹی چیئرمین، سیکرٹری جنرل یا ترجمان ہی دے سکتا ہے، بشریٰ بی بی بانی چیئرمین کی اہلیہ ہیں، وہ جو کہہ رہی ہیں اس کی اپنی اہمیت ہے تاہم ان کا بیان پارٹی کی پالیسی نہیں بلکہ ان کا ذاتی بیان ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان جب مدینہ ننگے پاؤں گئے اور واپس آئے تو جنرل باجوہ کو کالز آنا شروع ہوگئیں کہ یہ آپ کس شخص کو لے آئے، ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہئیں۔

بشریٰ بی بی نے کہا تھا کہ باجوہ کو کہا گیا ہم تو ملک میں شریعت ختم کرنے لگے ہیں اور آپ ایسے شخص کو لےکر آئے،کہا گیا ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہئیں تب سے ہمارے خلاف گند ڈالنا شروع کردیا گیا، میرے خلاف گند ڈالا گیا ، بانی پی ٹی آئی کو یہودی ایجنٹ کہنا شروع کیا گیا۔

بعد ازاں نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے سینئر صحافی انصار عباسی نے بتایا کہ انہیں قمر جاوید باجوہ کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ بشریٰ بی بی کی جانب سے کی گئی بات بالکل جھوٹ ہے۔

TAGGED:Featuredاحتجاج سے توجہ ہٹانے کے لیےبشریٰ بی بی کے حالیہ متنازع بیانبیرسٹر ڈاکٹر سیفسعودی عرب سے متعلقسیاق و سباق سے ہٹ کر بیانات چلائے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article میسی پھر بارسلونا میں واپسی کی تیاری کرنے لگے؛ اسپینش ریڈیو کا انکشاف
Next Article عالمی فوجداری عدالت انسانیت کی دشمن بن چکی ہے، نیتن یاہو نے فیصلہ ماننے سے انکار کردیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

انوار الحق کاکڑ نہ ن لیگ کی چوائس ہیں نہ پیپلز پارٹی کی: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے نگران وزیراعظم کیلئے…

August 13, 2023
پاکستان

9 مئی کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کیساتھ کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، آئی ایس پی آر

راولپنڈی (ویب ڈیسک): ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کے ساتھ…

May 9, 2024
انٹرٹینمنٹ

کیپٹن جیک اسپیرو کی بڑی اسکرین پر واپسی کی تیاری

نیو یارک (شوبز ڈیسک): ہالی ووڈ کے معروف اداکار جانی ڈیپ جلد اپنی مشہور فرنچائز پائریٹس آف دی کیریبین کی…

February 18, 2025
پاکستان

خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل، گورنر نے دستخط کردیے

گورنر خیبر پختونخوا نے وزیراعلیٰ کی ایڈوائس پر اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان…

January 18, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?