لاہور (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے لاہور میں ملاقات کی جس کے دوران ضمنی الیکشن سمیت سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایک معروف نجی ٹی وی کے مطابق جےیو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، وزیراعظم شہباز شریف سے ماڈل ٹاون لاہور میں واقع رہائش گاہ پر ملاقات کیلئے پہنچے جہاں شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا، ملاقات میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ہونے والے ممکنہ صوبائی انتخابات کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی مزید 31 نشستوں پر ضمنی الیکشن اگلے ماہ کی 19 تاریخ کو شیڈول ہیں، انتخابات میں تحریک انصاف اور حکومتی اتحاد پی ڈی ایم کےمابین سخت مقابلہ متوقع ہے جس کے سبب مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم کی قیادت کی ملاقاتیں جاری ہیں۔