Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کیپٹل ہل حملہ: ٹرمپ کےحامیوں کے سرغنہ کو18 سال قیدکی سزا سنادی گئی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > کیپٹل ہل حملہ: ٹرمپ کےحامیوں کے سرغنہ کو18 سال قیدکی سزا سنادی گئی
دنیا

کیپٹل ہل حملہ: ٹرمپ کےحامیوں کے سرغنہ کو18 سال قیدکی سزا سنادی گئی

Published May 26, 2023
Tags: Featured کیپیٹل ہل پر ہنگامہ آرائی کے دوران 4 افراد ہلاک
Share
SHARE

(ویب ڈیسک ):امریکا میں 2021 میں کیپیٹل ہل (امریکی ایوان نمائندگان) پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے حملےکے مقدمے میں حملہ آوروں کے سرغنہ اسٹیورٹ رہوڈز کو 18 سال قیدکی سزا سنادی گئی۔اسٹیورٹ رہوڈز کو بغاوت کی سازش سمیت سکیورٹی اداروں پر حملے اور توڑ پھوڑ کے الزامات کا سامنا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسٹیورٹ رہوڈز پر عائد بغاوت کی سازش کی دفعہ امریکا میں بہت کم استعمال ہوئی ہے۔

اسٹیورٹ رہوڈز امریکا کی دائیں بازو تنظیم اوتھ کیپرز ملیشیا کا بانی ہے، تنظیم کے ارکان پر مسلح بغاوت کی منصوبہ بندی اور سکیورٹی اداروں پر حملےکے الزامات ہیں۔

حملے کے وقت اسٹیورٹ رہوڈز کیپیٹل ہل سے باہر تھا تاہم اس پر الزام تھا کہ وہ پارلیمنٹ کی عمارت پر حملہ کرنے والوں سے رابطے میں تھے۔

حملے میں ملوث ملزمان کو سنائی جانے والی سزاؤں میں سے یہ 18سال قید کی سزا اب تک اس معاملےکی سب سے بڑی سزا ہے، پراسیکیوٹر نے عدالت سے 25 سال قید کی اپیل کی تھی۔

خیال رہے کہ 6 جنوری 2021 کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نےکیپیٹل ہل پر دھاوا بول دیا تھا اور سیکیورٹی حصار توڑتے ہوئے عمارت کے اندر داخل ہوگئے تھے۔

کیپیٹل ہل پر ہنگامہ آرائی کے دوران 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے،کیپیٹل ہل پر حملےکے الزام میں ایک ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ دھاوا ایسے وقت بولا گیا تھا کہ جب کیپیٹل ہل میں موجود کانگریس کی عمارت میں مشترکہ اجلاس ہو رہا تھا اور کانگریس کو نومبر 2020 میں انتخابات جیتنے والے نومنتخب صدر جوبائیڈن کی صدارتی فتح کی توثیق کرنی تھی تاہم ٹرمپ اور ان کے حامیوں کا خیال تھا کہ انتخابات میں ان کی فتح کو شکست میں تبدیل کیا گیا ہے۔

TAGGED:Featuredکیپیٹل ہل پر ہنگامہ آرائی کے دوران 4 افراد ہلاک
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article عامر خان جلد ہی بیٹی کی عمر کی لڑکی فاطمہ سے شادی کرنیوالے ہیں
Next Article باہر جانے کا ارادہ نہیں، ای سی ایل میں نام ڈالنے پر حکومت کا شکریہ: عمران خان
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

بائیڈن کا دنیا بھر میں جمہوریت کے فروغ کیلئے 69 کروڑ ڈالر کا اعلان

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکا کے صدر جو بائیڈن نے خارجہ پالیسی میں انسانی حقوق اور جمہوریت کی بہتری کے لیے…

March 30, 2023
صحت

خیبر پختونخوا: 17 اضلاع کی ہسپتالیں ادویات سےخالی، وزیر صحت برہم، خصوصی ترسیل

پشاور (ہیلتھ ڈیسک): وزیر صحت خیبر پختونخوا سید قاسم علی شاہ نے ہسپتالوں میں ادویات کی غیرموجودگی پر برہمی کا…

March 28, 2024
پاکستانصحت

کراچی میں پولیو وائرس کا کیس رپورٹ ہونے پر ماہرین کا اظہار تشویش

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): دنیا بھر میں آج پولیو کا عالمی دن منایا جارہا ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان اور افغانستان…

October 24, 2023
پاکستان

نادرا ٹھیکے میں مبینہ کرپشن؛ چیئرمین نادرا 19 مئی کوطلب

اسلام آباد (ویب ڈیسک): نادرا ٹھیکے میں مبینہ کرپشن کے انکشاف کے بعد ایف آئی اے نے چیئرمین نادرا کے…

May 18, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?