Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: 2020 میں‌حد سے زیادہ قرضہ لینے کیخلاف مقدمہ: عدالت کو معاشی مسائل میں نہ الجھائیں: چیف جسٹس
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > 2020 میں‌حد سے زیادہ قرضہ لینے کیخلاف مقدمہ: عدالت کو معاشی مسائل میں نہ الجھائیں: چیف جسٹس
پاکستانتازہ ترین

2020 میں‌حد سے زیادہ قرضہ لینے کیخلاف مقدمہ: عدالت کو معاشی مسائل میں نہ الجھائیں: چیف جسٹس

Published August 21, 2023
Tags: درخواست گزار معاشی معاملات پر اخبار میں لکھ کرعوام کوشعور دیں
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے آئینی حد سے زیادہ قرضے لینے سے متعلق کیس کی سماعت میں ریمارکس دیے کہ ملک کو ابتر معاشی صورتحال کا سامنا ہے اور یہ بہتر وقت نہیں ہے کہ عدالت اس قسم کی درخواست کو سنے۔چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے آئینی حد سے زیادہ قرضے لینے سے متعلق کیس کی سماعت کی جس میں چیف جسٹس کے ہمراہ جسٹس اطہر من اللہ بینچ کا حصہ تھے۔دورانِ سماعت وکیل درخواستگزار نے کہا کہ سال 2020 میں ملک میں بےحد قرضے لینے سے متعلق آئینی درخواست دائرکی، کیس میں فریق حفیظ شیخ اور رضا باقر تو بھاگ چکے ہیں، حکومتوں نے حد سے زیادہ قرضے لے کر آئینی خلاف ورزی کی۔

اس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کا کیس یہ ہے کہ ڈیٹ لمیٹیشن ایکٹ2005 پرعملدرآمد نہیں کیا گیا؟

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آپ کو ایکٹ پر عملدرآمد کے لیے ہائیکورٹ جانا چاہیے، ملک شدید معاشی مشکلات سے دوچار ہے۔

چیف جسٹس نے وکیل درخواست گزارسے مکالمہ کیا کہ آپ کے اٹھائے گئے نکتے میں وزن ہے، آخر اتنا قرض کیوں لیا گیا؟ اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پردیکھیں کہ1947 سے آج تک سالانہ کتنے قرض لیے گئے، ملک کو ابتر معاشی صورتحال کا سامنا ہے، یہ بہتر وقت نہیں ہے کہ عدالت اس قسم کی درخواست کو سنے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ آپ نے جو تجاویز دینی ہیں وہ وفاقی حکومت کو دیں، سپریم کورٹ کو معاشی مسائل میں مت الجھائیں، عدالت پہلے ہی بہت سے معاملات میں الجھی رہی ہے، وفاقی حکومت ہی معیشت کے معاملات دیکھنے کا متعلقہ فورم ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ درخواست گزار ڈاکٹر زبیرکوکہیں کہ وہ معاشی معاملات پر اخبار میں لکھ کرعوام کوشعور دیں۔

عدالت نے وکیل کو درخواست گزار ڈاکٹر محمد زبیر سے ہدایات لینے کی ہدایت کی اور سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

TAGGED:درخواست گزار معاشی معاملات پر اخبار میں لکھ کرعوام کوشعور دیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بغاوت، دہشت گردی کا مقدمہ: ایمان مزاری، علی وزیر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
Next Article ممبئی : قرض واپس ادا نہ کرنے پر سنی دیول کا گھر نیلام ہونیوالا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول منسوخ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بینچ نے اسلام آبادہائیکورٹ کے حکم پر اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے…

December 27, 2022
پاکستان

جسٹس محمد شفیع صدیقی سندھ ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس مقرر

(ویب ڈیسک): کراچی: صدر پاکستان نے سندھ ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس محمد شفیع صدیقی کو سندھ ہائیکورٹ کا قائم…

June 24, 2024
پاکستان

معاشی چیلنجز سے نمٹنے میں تاجر برادری کے تعاون کی ضرورت ہے؛ نگران وزیراعظم

کراچی (ویب ڈیسک): نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے دہشتگردوں کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ خود کش حملہ…

August 23, 2023
پاکستانصحت

پاکستان میں مزید 4 پولیو کیس ظاہر، رواں سال تعداد 32 ہوگئی

اسلام آباد (ہیلتھ ڈیسک): ملک میں پولیو کے مزید 4 کیس سامنے آ گئے۔پولیو کیس جیکب آباد، کراچی کے ضلع…

October 8, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?