کراچی (شوبز ڈیسک): پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کارساز واقعے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ‘ پراڈو والی پاگل’ کے عنوان سے شاعری سنائی۔چند روز قبل کارساز پر اپنی گاڑی کی ٹکر سے باپ بیٹی کو قتل کرنے والی خاتون کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اسی حوالے سے اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پرایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے حادثے میں باپ بیٹی کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا اور خاتون پر شدید برہم نظر آئیں۔
اداکارہ نے ویڈیو میں غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کارساز واقعے کے نتیجے میں ہونے والی ناانصافی ہم دیکھ رہے ہیں جو نئی بات نہیں ہے، خاتون نشے میں تھی یہ سب کو نظر آرہا تھا، نشے میں ہونے کی وجہ سے خاتون نے کیڑے مکوڑوں کو مار دیا۔
اس کے بعد اداکارہ نے اپنی بڑی بہن شاعرہ نیلم احمد بشیر کی ‘پراڈو والی پاگل’ کے عنوان سے لکھی گئی شاعری پڑھ کر سنائی۔