چکوال (ویب ڈیسک): چکوال میں کلرکہار کے قریب بس حادثے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔
موٹروے پولیس کے مطابق بس اسلام آباد سے لاہور جارہی تھی کہ کلرکہار کے قریب حادثے کا شکار ہوئی، بس میں باراتی سوار تھے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بس بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہوکر دوسری ٹریک پر چڑھ گئی اور دوسرے ٹریک سے آنے والی 3گاڑیوں سے بھی ٹکرائی ، جاں بحق ہونے والوں میں 6 خواتین بھی شامل ہیں۔
اس سے قبل چکوال کی ڈپٹی کمشنر قرۃ العین ملک نے بتایا تھا کہ بس حادثے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ بس سے اب تک 64 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
واقعے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے اور حادثے کے مقام پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔