Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: وزیراعلیٰ سندھ کا نگراں سیٹ اَپ کا قانون ختم کرنے کا مطالبہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > وزیراعلیٰ سندھ کا نگراں سیٹ اَپ کا قانون ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان

وزیراعلیٰ سندھ کا نگراں سیٹ اَپ کا قانون ختم کرنے کا مطالبہ

Published October 28, 2024
Tags: Featured اس موقع پر میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، صوبائی وزراء سید انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان
Share
SHARE

(ویب ڈیسک): کراچی:وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نگراں حکومت کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے اس قانون کے خاتمے کا مطالبہ کر دیا ہے، 26ویں آئینی ترمیم پیپلز پارٹی کی خواہش تھی جو پوری ہوئی۔

فاطمہ جناح گرلز ہائی اسکول گارڈن میں انسدادِ پولیو مہم کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ نگراں سیٹ اَپ ختم ہونا چاہیے کیونکہ اس نظام سے کوئی فائدہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال نگراں حکومت کے سبب خناق اور دیگر ویکسینز کے حوالے سے مشکلات پیش آئیں۔

پولیو مہم کے حوالے سے وزیر اعلٰیٰ نے کہا کہ آج سے ملک بھر میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا گیا ہے جبکہ سندھ میں عالمی دن کی مناسبت سے یہ مہم پہلے سے ہی ایڈوانس میں شروع کی گئی تھی۔ پاکستان بھر میں 1994 میں پولیو کے کافی کیسز رپورٹ ہوئے تھے اور اس وقت اندازے کے مطابق 20ہزار بچے پولیو وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔ پاکستان میں شہید بینظیر بھٹو نے پولیو مہم کا آغاز کیا تھا، انہوں نے پہلے قطرے اپنے بچوں کو پلائے جس کے بعد کچھ سالوں میں کیسز میں تین ڈیجٹ کی کمی دیکھی گئی۔ تاہم 2018 اور 2024 میں پولیو کے کیسز میں اضافہ دیکھا گیا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ رواں سال ملک میں پولیو کے 41 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 12 کیسز سندھ سے ہیں، اس سات روزہ مہم کے دوران سندھ میں پانچ سال تک کی عمر کے ایک کروڑ چھ لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، جس میں 81 ہزار پولیو ورکرز حصہ لے رہے ہیں۔ والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں اور پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کریں۔

وزیر اعلیٰ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے متحرک رہیں، اس کے ساتھ چھ ماہ سے پانچ سال کے بچوں کو وٹامن اے کی ڈوز بھی دی جا رہی ہے تاکہ ان کی قوت مدافعت بہتر ہو سکے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دنیا کے دو ایسے ممالک ہیں جہاں ابھی تک پولیو وائرس موجود ہے۔ ایئر پورٹس پر ہمیں اس بات کی تصدیق کے لیے کارڈ دکھانا پڑتا ہے کہ ہم نے پولیو کے قطرے پیے ہیں جو ہمارے لیے باعث شرمندگی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ارسا نے غیر قانونی فیصلہ کیا ہے، جسے ہم سی سی آئی کے پاس لے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے اس مہم کے حوالے سے کہا کہ انکاری کیسز کو ضلعی، یو سی اور وارڈ سطح پر رپورٹ کیا جائے تاکہ یومیہ پورٹ کے ذریعے انکاری کیسز کا اندازہ لگا کر والدین کو تلقین کی جائے، ہم نے اب 50 فیصد انکاری کیسز کو کم کیا ہے۔

اس موقع پر میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، صوبائی وزراء سید سردار علی شاہ اور ذوالفقار علی شاہ سمیت گلوکار و سماجی رہنما شہزاد رائے و دیگر بھی موجود تھے۔

TAGGED:Featuredاس موقع پر میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، صوبائی وزراء سیدانہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی پر حملہ؛ ہلاکتوں کا خدشہ
Next Article سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر آیت اللہ خامنہ ای کا عبرانی زبان کا اکاؤنٹ معطل
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

امریکا نے امداد نہ دی تو یوکرینی فوج کو روس کیخلاف پسپائی اختیار کرنا پڑیگی: زیلنسکی

یوکرین (ویب ڈیسک): یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کا کہنا ہے امریکا نے امداد نہ دی تو یوکرینی فوج کو…

March 30, 2024
دنیا

بائیڈن کا دنیا بھر میں جمہوریت کے فروغ کیلئے 69 کروڑ ڈالر کا اعلان

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکا کے صدر جو بائیڈن نے خارجہ پالیسی میں انسانی حقوق اور جمہوریت کی بہتری کے لیے…

March 30, 2023
صحت

شدید گرمی: سَن اسکرین استعمال کریں، خطرناک شعاعوں سے بچیں

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): اگر آپ اپنی جلد کو سیاہ دھبوں اور جھڑیوں جیسے دیگر مسائل سے دور رکھنا چاہتے ہیں…

April 8, 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

چارجنگ پر لگا موبائل فون زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، 3 افراد زخمی

مہاراشٹرا (ٹیک ڈیسک): چارجنگ پر لگے موبائل فون کے پھٹنے سے گھر میں زور دار دھماکا ہوا جس سے گھر…

September 27, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?