Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: وزیر اعلیٰ سندھ کی شہید بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > وزیر اعلیٰ سندھ کی شہید بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری
پاکستانتازہ ترین

وزیر اعلیٰ سندھ کی شہید بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری

Published December 23, 2022
Tags: بے نظیر بھٹو ، خراج عقیدت پیش، گڑھی خدابخش بھٹو ،
Share
SHARE

لاڑکانہ: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں ملک کے کونے کونے سے لاکھوں لوگ محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا اپنا مسئلہ ہے اور اس سے کسی دوسرے صوبے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اس کا حل وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز کے پاس ہے کیونکہ گورنر نے ان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا ہے، پیش ہوں اور گورنر کو قانونی طور پر مطمئن کریں۔

انہوں نے کہا کہ اگر گورنر کہے اور وہ ووٹ نہ لے تو یہ غیر قانونی فعل ہے، اس لیے گورنر اسے ڈی نوٹیفائی کر سکتے ہیں، تاہم معلوم ہے کہ چوہدری پرویز عدالت جا رہے ہیں، انہیں جانے کی ضرورت نہیں۔ عدالت صرف اسمبلی کا اجلاس بلائے تمام مسائل ووٹنگ سے حل ہو جائیں گے۔

جس کے بعد وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے گڑھی خدابخش بھٹو میں مزار کمیٹی اور ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ طارق منظور چانڈیو نے وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صفائی، لائٹنگ، واش رومز، سائن بورڈز، سڑکیں، پارکنگ وغیرہ کے انتظامات پہلے سے زیادہ بہتر کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر ایس ایس پی لاڑکانہ نے امن و امان، سیکیورٹی اور ٹریفک کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کے نظام اور سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

TAGGED:بے نظیر بھٹو ،خراج عقیدت پیش،گڑھی خدابخش بھٹو ،
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article گھوٹکی: موٹر وے پر ٹریلر اور کار میں تصادم، ایک شخص جاں‌بحق
Next Article وزیرِ اعلٰی پنجاب پرویز الٰہی ہی رہیں‌گے؛لاہور ہائی کورٹ کاحکم
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

چیئرمین ارسا کی تعیناتی:سندھ حکومت کے تحفظات پر وزیراعظم کی نوٹیفکیشن واپس لینے کی یقین دہانی

اسلام آباد / کراچی(ویب ڈیسک): چیئرمین ارسا کی تعیناتی کے معاملے پر سندھ حکومت کے تحفظات پر وزیر اعظم شہباز…

March 14, 2024
انٹرٹینمنٹپاکستان

پاکستانی فلموں کے معروف ولن شفقت چیمہ برین اسٹروک کا شکار ،کوما میں چلے گئے

لاہور (شوبز ڈیسک): پاکستانی فلموں کے معروف ولن شفقت چیمہ کوما میں چلے گئے۔شفقت چیمہ کے اہل خانہ کے مطابق…

October 23, 2024
پاکستان

عمران کیساتھ کوئی زیادتی نہیں ہورہی، شوکت خانم کے چندےکا حساب دیں

کراچی (ویب ڈیسک): سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ جبری شمولیتیں کروا کر عمران خان…

May 24, 2023
پاکستان

لاپتا افراد کیس: سندھ پولیس نے لڑکی سمیت 5 لاپتا شہریوں کا سراغ لگا لیا، رپورٹ پیش

کراچی (ویب ڈیسک): سندھ پولیس نے کراچی سے لاپتا 5 شہریوں کا سراغ لگا کر بازیابی سے متعلق رپورٹ عدالت…

September 2, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?