کوئٹہ (ویب ڈیسک): کوئٹہ، قلات اور اطراف میں موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری ہوئی جس سے موسم سرد ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق مستونگ شہر و گردونواح میں بھی موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی۔
سردی بڑھنے سے صوبے کے مختلف اضلاع میں گیس پریشر میں کمی آگئی جس سے شہری مشکلات کا شکار ہیں۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے مغربی سسٹم کے تحت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور اسموگ میں کمی کی پیش گوئی کی ہے۔