Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: آئین اجازت نہیں دیتا کہ ججز مختلف اداروں کو کنٹرول کریں: عرفان قادر
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > آئین اجازت نہیں دیتا کہ ججز مختلف اداروں کو کنٹرول کریں: عرفان قادر
پاکستانتازہ ترین

آئین اجازت نہیں دیتا کہ ججز مختلف اداروں کو کنٹرول کریں: عرفان قادر

Published June 17, 2023
Tags: بدعنوانی کرنے والے کو احتساب کا سامنا کرنا پڑتا ہے ججز اپنا احتساب خود کرتے ہیں زیادہ جج بینچ کی تشکیل میں حصہ لیں
Share
SHARE

لاہور (ویب ڈیسک): وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے احتساب عرفان قادر ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ ججز خود احتسابی کرتے ہیں تو باقی اداروں میں بھی خود احتسابی ہونی چاہیے۔عرفان قادر ایڈووکیٹ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا احتساب سے متعلق پاکستان کے آئین میں کوئی ابہام نہیں ہے، بدعنوانی کرنے والے کا احتساب ہوگا اور بلا تفریق ہو گا۔ان کا کہنا تھا بدعنوانی کے مرتکب پارلیمنٹیرینز کا احتساب نیب اور الیکشن کمیشن میں ہوتا ہے، بدعنوانی کے کئی معاملات مختلف عدالتون میں بھی جاتے ہیں، بدعنوانی کرنے والے کو احتساب کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن ججز اپنا احتساب خود کرتے ہیں، انصاف کے تقاضے سامنے رکھیں تو عدلیہ کے علاوہ دوسرے اداروں میں بھی خود احتسابی ہونی چاہیے، آئین اجازت نہیں دیتا کہ جج صاحبان مختلف اداروں کو کنٹرول کریں۔

عرفان قادر کا کہنا تھا سپریم جوڈیشل کونسل میں کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی، جج ریٹائرڈ بھی ہو جائیں تب بھی ان کے خلاف کیس چل سکتا ہے، پروسیڈنگ ہو سکتی ہے تو پھر کوئی فرق نہیں پڑتا ریٹائرڈ ہوئے یا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور کے ایک جج کے بارے میں سنگین الزامات سامنے آئے، اس جج کے صرف سفری اخراجات 6 کروڑ روپے کے قریب ہیں، ایسے معاملات کو التوا میں ڈالنا سپریم جوڈیشل کونسل کا بھی اختیار نہیں، کچھ جج صاحبان کے بارے میں آڈیو لیکس بھی آئیں، آڈیو لیکس سے متعلق جوڈیشل کمیشن بنایا گیا، مرضی کا بینچ بنا کر آڈیو لیکس کمیشن کو بھی فارغ کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ صدر اور گورنرز کے سوا کسی کو استثنی نہیں ہے، کوشش کرتے رہیں گے کہ سب پر قانون کا اطلاق یکساں ہو، ادارے میں کچھ لوگ ہیں جو لگ رہا ہے کہ سب کچھ کنٹرول کر رہے ہیں، ماضی میں بہت سے چیف جسٹس صاحبان نے اپنی مرضی کے بینچ بنائے، قانون کو بہتر بنایا گیا کہ زیادہ جج بینچ کی تشکیل میں حصہ لیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا دیکھنا ہے کہ جج صاحبان کو سیاسی معاملات میں نہ الجھیں، اچھے قوانین بنائے گئے تاکہ جج لوگوں کو انصاف فراہم کر سکیں، سپریم جوڈیشل کونسل کو محسن اختر کیانی پر عائد الزامات کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے، افواج پاکستان نے اپنے بہت سے لوگوں کو آرمی ایکٹ میں ٹرائل کیا، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ احتساب سے کسی کو استثنیٰ نہیں ہے، آرمی سے ریٹائرمنٹ کے بعد نیب نے بھی متعدد کا احتساب کیا۔

TAGGED:بدعنوانی کرنے والے کو احتساب کا سامنا کرنا پڑتا ہےججز اپنا احتساب خود کرتے ہیںزیادہ جج بینچ کی تشکیل میں حصہ لیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article الیکشن ایکٹ میں ترمیم: نواز شریف کی آئندہ انتخابات میں شرکت کی راہ ہموار
Next Article گجرات: دوران َ طوفان نومولود بچی کا نام بپرجوائے رکھ دیا گیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانصحت

لاہور : دماغ کو کھانے والے نیگلیریا وائرس میں مبتلا پہلا مریض انتقال کرگیا

لاہور (ہیلتھ ڈیسک): لاہور کے سروسز اسپتال میں ممکنہ طور پر نیگلیریا وائرس میں مبتلا پہلا مریض انتقال کرگیا۔سروسز اسپتال…

July 4, 2023
پاکستان

گوادر دھرنا: بلوچستان حکومت کا بلوچ یکجہتی کمیٹی سے تحریری معاہدہ، 77 گرفتار کارکنان رہا

کوئٹہ (ویب ڈیسک): بلوچستان حکومت نے کامیاب مذاکرات کے بعد ہونے والے تحریری معاہدے کے تحت بلوچ یکجہتی کمیٹی کے…

August 3, 2024
پاکستان

سمندری طوفان:محفوظ مقام پر منتقلی کے سوا چارہ نہیں، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کے پیش نظر ساحلی پٹی پر لوگوں…

June 13, 2023
پاکستان

احتجاج کا پلان بنا رہے ہیں، اس بار پورا ملک بلاک کریں گے: علی امین گنڈاپور

(ویب ڈیسک): پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ احتجاج کا ایک اور پلان بنا رہے ہیں…

October 22, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?