Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: الیکشن ایکٹ میں ترمیم: نواز شریف کی آئندہ انتخابات میں شرکت کی راہ ہموار
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > الیکشن ایکٹ میں ترمیم: نواز شریف کی آئندہ انتخابات میں شرکت کی راہ ہموار
پاکستانتازہ ترین

الیکشن ایکٹ میں ترمیم: نواز شریف کی آئندہ انتخابات میں شرکت کی راہ ہموار

Published June 17, 2023
Tags: آئندہ انتخابات میں نواز شریف کی شرکت یقینی نااہلی سزا شروع سے 5 سال سے زیادہ نہیں ہوگی
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): حکمران اتحاد نے ایک مرتبہ پھر آئین کی شق 62 کے تحت ارکان پارلیمنٹ کی عمر بھر کی نااہلی نہ ہونے کو یقینی بنانے کے لیے قانون سازی کی ہے۔اپوزیشن جماعتوں نے اسے آئندہ انتخابات میں نواز شریف کی شرکت یقینی بنانے کی کوشش قراردی ہے۔اپوزیشن جماعتوں نے اسے آئندہ انتخابات میں نواز شریف کی شرکت یقینی بنانے کی کوشش قراردی ہے.

اس سلسلے میں پہلی دو کوششیں اس وقت سپریم کورٹ نے ناکام بنادیں جب اس نے سپریم کورٹ ریویوججمنٹ اینڈ آرڈر بل 2023 اور چیف جسٹس کے اختیارات محدود کرنے کے بل سماعت کے لیے منظور کیے۔

یہ دونوں قانون سازیاں نوازشریف کی تاحیات نااہلی ختم کرنے کی کوشش قراردی گئی تھیں تاہم ابھی یہ دیکھنا باقی ہے کہ سپریم کورٹ حالیہ قانون سازی کو کیسے دیکھتی ہے جو انتخابات کے لیے نااہلی کی مدت کے تعین کے لیے کی گئی ہے۔

حکمران اتحاد کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آئین کی شق 62 کے تحت کسی شخص کو عمر بھر کےلیے نا اہل قرار دینا ارکان پارلیمنٹ سے زیادتی ہے۔وہ یہ دعویٰ بھی کرتے ہیں کہ اس سلسلے میں قانون میں ابہام تھا اور اب پارلیمنٹ نے نااہلی کے لیے 5 سالہ مدت کا تعین کرکے اسے ختم کر دیا ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا سپریم کورٹ نے اس قانون سازی کا نوٹس لیا ہے تو ذرائع نے دعویٰ کیا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے اور اس کے پاس قانون سازی اور قانون میں موجود کسی بھی ابہام کو ختم کرنے کا اختیار ہے، یہ عمل بہت پہلے ہوجانا چاہیے تھا۔

جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ آیا موجودہ قانون سازی نوازشریف کی آئندہ انتخابات میں شرکت یقینی بنانے کےلیے کی گئی ہے تو ان کا کہنا تھا کہ اس سے صرف نوازشریف کو ہی فائدہ نہیں ہوگا، مستقبل میں بھی اگر کوئی لیڈر نااہل ہوتا ہے تو وہ بھی اس سے فائدہ اٹھائے گا اور یوں یہ کسی ایک شخص کےلیے ہونے والی قانون سازی نہیں ہے۔

انتخابی بل 2023 کی ایک ترمیم کے مطابق انتخابی ایکٹ 2017 کی شق 232 میں ترمیم کردی گئی ہے جو کہ کہتی ہے کہ ہرچند کہ کوئی چیز جو کسی بھی ایکٹ یا کسی اور قانون جو کہ فی الوقت موثر بہ عمل ہو یا کسی عدالت کا کوئی حکم، فیصلہ یا فرمان ہو خواہ وہ سپریم کورٹ کا ہو کہ ہائیکورٹ کا، کسی بھی شخص کی نااہلی سے متعلق ہو جسے پارلیمنٹ یا صوبائی اسمبلیوں کےلیے چنا گیا ہو یا وہ ان کارکن ہو تو قانونی عمل کے تحت جب کوئی عدالت کسی رکن پارلیمنٹ کو آئین کی شق 62 کی ذیلی شق ایک کے پیراگراف (ایف) کے تحت نااہل قرر دیدے تو اس کی نااہلی کی مدت نااہلی سزا شروع سے 5 سال سے زیادہ نہیں ہوگی۔

ترمیم میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ عمل، طریقہ کار اور نااہلی کا دورانیہ اور نااہلی اس طرح سے ہوگی جیسے کہ خصوصی طور پر شق 63 کے تحت متعلقہ شقوں میں دیا گیا ہے اور جہاں کوئی ایسا پروسیجر، طریقہ کار یا دورانیہ ابھی تک فراہم نہیں کیا گیا تھا وہاں اس (نئے) ایکٹ کی شقیں لاگو ہوں گی۔

TAGGED:آئندہ انتخابات میں نواز شریف کی شرکت یقینینااہلی سزا شروع سے 5 سال سے زیادہ نہیں ہوگی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ٹی ایل پی کا حکومت سے معاہدہ، احتجاجی مارچ ختم
Next Article آئین اجازت نہیں دیتا کہ ججز مختلف اداروں کو کنٹرول کریں: عرفان قادر
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

جامعہ ملیہ ڈگری کالج میں”فطرت سے پیار “شجرکاری کا دن منایا گیا

ملیر کراچی(ویب ڈیسک): جامعہ ملیہ ڈگری کالج میں‌"فطرت سے پیار "کے نام سےشجرکاری کا دن منایا گیا .تفصیلات کے مطابق…

April 1, 2023
پاکستان

شمالی وزیرستان میں پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 4 اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید

میر علی (ویب ڈیسک): شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں 4 سکیورٹی…

October 26, 2024
تازہ ترینکھیل

سکھر: جناح میونسپل اسٹیڈیم میں کوڈی کوڈی کے مقابلے کا انعقاد

سکھر(نجات نیوز)سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے سندھ کوڈی کوڈی ویلفیئر ایسوسی ایشن سندھ نے سکھر کے جناح میونسپل اسٹیڈیم…

December 26, 2022
پاکستان

بیرسٹر گوہر کے گھر چھاپے کا معاملہ:ایس ایچ او سمیت پولیس کے 5 اہلکارمعطل

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر کے گھر چھاپے کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ…

January 14, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?