Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سندھ میں ٹیچر لائسنس لینے والے اساتذہ کو ملے گی گریڈ 16 میں ترقی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > سندھ میں ٹیچر لائسنس لینے والے اساتذہ کو ملے گی گریڈ 16 میں ترقی
پاکستانتازہ ترین

سندھ میں ٹیچر لائسنس لینے والے اساتذہ کو ملے گی گریڈ 16 میں ترقی

Published February 17, 2023
Tags: اجلاس ٹیچرز لاسنسنگ سندھ ٹیچرز ایجوکیشن ڈیولپمنٹ اتھارٹی گریڈ 16
Share
SHARE

کراچی(ویب ڈیسک): وزیر تعلیم و ثقافت سردار علی شاہ کی زیر صدارت سندھ ٹیچرز ایجوکیشن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ کا اجلاس ہوا، وزیر تعلیم نے بورڈ چیئرمین کی حیثیت سے صدارت کی۔اجلاس میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سندھ غلام اکبر لغاری، ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر اسٹیڈا ہارون لغاری، سماجی کارکن شہزاد رائے، ڈاکٹر ساجد حسین اور دیگر بورڈ ممبران نے شرکت کی،بورڈ اجلاس میں مجموعی طور پر 4 ایجنڈا پیش کیے گئے۔

اس دوران ٹیچرز لاسنسنگ پالیسی ڈرافٹ کے ایجنڈا کے حوالے تفصیلی بات چیت کی گئی، صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ ٹیچرز لائسسنگ پالیسی کی کابینہ سے منظوری کے بعد لائسنس حاصل کرنے والے استاد کو گریڈ 16 میں نوکری مل سکے گی انھوں نے کہا کہ سندھ ملک کا پہلا صوبہ ہوگا جہاں صوبے میں استاد ہونے کے لیے ٹیچرز پروفیشنل لائسنس کا اجرا کیا جائے گا۔

وزیر تعلیم سردار شاہ نے ہدایت کہ کہ لائسنس کے رجسٹریشن کے تمام مرحلے کو ڈجیٹلائیز کیا جائے گا، اجلاس میں آگاہی دی گئی کہ لائسنس کی میعاد 5 سال ہوگی، جسے درخواست کی بنیاد پرتجدید کی جا سکے گی، لائسنس کے لیے ضروری ٹیسٹ میں فیل ہونے کی صورت میں دوبارہ 6 ماہ کے بعد ٹیسٹ دیا جا سکے گا۔

صوبائی وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ لائسنس کے لیے دو کیٹگری پروفیشنل ٹیچنگ لائسنس (ایلیمینٹری) اور پروفیشنل ٹیچنگ لائسنس (سیکنڈری) رکھی گئی ہیں، سردار شاہ نے کہا کہ سسٹم میں پہلے سے موجود اساتذہ کو لائسنس کے لیے ٹیسٹ پاس کرنے کی صورت میں پروموشنز اور دیگر مراعات دی جائیں گی۔

اجلاس میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ لائسنسگ کی ٹیسٹ کی اہلیت کے لیے بی ایڈ آنرز یا ایم اے ایجوکیشن کی ڈگری اور تین سال کا تجربہ درکار ہوگا، اسٹیڈا کی طرف سے مختلف ٹریننگ ماڈیولز تیار کیے جائیں گے جس کے تحت کنٹینیوئس پروفیشنل ڈولپمینٹ کو جاری رکھا جائے گا۔

سردار شاہ نے کہا کہ ٹریننگز کی بنیاد پر گریڈ 16 میں بھرتی ہونے والا استاد گریڈ 20 تک ترقی حاصل کر سکے گا جبکہ دیگر سول سروسزز کی طرح ٹریننگ کی بنیاد پر اساتذہ کے گریڈ بڑھنے سے اس پروفیشن کی اہمیت بڑھے گی۔

انھوں نے کہا کہ پروموشن کے لیے اساتذہ کو ٹائم اسکیل کا انتظار کرنے ضرورت نہیں ہوگی، وزیر تعلیم نے کہا کہ ٹیچرز لاسنسنگ کے تحت پہلے مرحلے میں 700 نئی اسامیوں پر بھرتی کی جائے گی۔

TAGGED:اجلاسٹیچرز لاسنسنگسندھ ٹیچرز ایجوکیشن ڈیولپمنٹ اتھارٹیگریڈ 16
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article عباسی شہید اسپتال میدان جنگ، عملے کا انتظامی افسران پر تشدد
Next Article پاکستانی ہدایتکار آسکر ایوارڈ 2023 میں امریکی ایجنسی کا نمائندہ مقرر
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستاندنیا

پاکستانی نژاد انجم چوہدری پر دہشتگردی کا الزام ثابت، برطانوی عدالت نےعمر قید کی سزا سنادی

لندن (ویب ڈیسک): برطانوی عدالت نے پاکستانی نژاد انجم چوہدری کو عمر قید کی سزا سنا دی۔برطانوی میڈیا کے مطابق…

July 30, 2024
پاکستاندلچسپ و عجیب

دبئی مادام تساؤ میوزم میں بینظیربھٹو کا مجسمہ نصب، تقریب میں بلاول کی شرکت

دبئی (ویب ڈیسک): دبئی کے مادام تساؤ میوزیم میں سابق وزیراعظم پاکستان بینظیر بھٹو کا مومی مجسمہ نصب کردیا گیا۔مجسمے…

July 30, 2023
پاکستان

حکومت کا سپریم کورٹ کے ججز کی تعدادبڑھاکر 23 کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی حکومت نے چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 23 کرنے کا فیصلہ…

August 28, 2024
پاکستانتازہ ترین

سندھ پولیس کا کچے میں آپریشن کیلئے حتمی پلان تیار کرنے کے لیےکمیٹی قائم

کراچی (ویب ڈیسک): سندھ پولیس نے کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے لیے حتمی پلان تیار کرنے کا فیصلہ…

July 30, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?