Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: روس کے مشرقی ساحل کے قریب 8.8 شدت کا خطرناک زلزلہ،سونامی کی وارننگ جاری
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > روس کے مشرقی ساحل کے قریب 8.8 شدت کا خطرناک زلزلہ،سونامی کی وارننگ جاری
دنیا

روس کے مشرقی ساحل کے قریب 8.8 شدت کا خطرناک زلزلہ،سونامی کی وارننگ جاری

Published July 30, 2025
Tags: 8.8 شدت کا شدید زلزلہ Featured روس کے علاقے کامچٹکا (KAMCHATKA) روس کے مشرقی ساحل سونامی کی وارننگ جاری
Share
SHARE

ماسکو (ویب ڈیسک): روس کے مشرقی ساحل کے قریب 8.8 شدت کا شدید زلزلہ آیا ہے جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے علاقے کامچٹکا (KAMCHATKA) کے مشرقی ساحلی علاقے میں شدید زلزلہ آیا ہے جس کی شدت 8.8 ریکارڈ کی گئی۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز روس کے کامچٹکا جزیرہ نما میں Petropavlovsk شہر کے مشرق میں تقریباً 136 کلومیٹر کے فاصلے پر 19 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

روسی وزیر کے مطابق زلزلے کے بعد کامچٹکا کے مختلف حصوں میں 3 سے 4 میٹر اونچی سونامی لہریں ریکارڈ کی گئیں۔زلزلے کے باعث چند افراد کے زخمی ہو نے کی بھی اطلاعات ہیں۔

شدید زلزلے کے بعد روس کے ساحلی علاقے سیویرو کوریلسک سے 4 میٹر بلند سونامی کی لہریں ٹکراگئیں، حادثات میں بعض عمارتوں کو نقصان پہنچا اور کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔گورنر نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ خود کو محفوظ رکھنے کیلئے بلند مقامات پر چلے جائیں۔

روسی میڈیا کے مطابق زلزلے کی شدت 8.7 تھی تاہم یہ 1952 کے بعد کامچٹکا ریجن میں شدید ترین زلزلہ تھا۔ جس سے ایک اسکول کی دیوار گرگئی۔ زلزلے کے وقت اسکول خالی ہونے کے سبب کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے آفٹر شاکس ایک ماہ کے اندر آنے کا خدشہ ہے جن کی شدت 7.5 ہوسکتی ہے۔

حکام نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ فی الحال سیویرو کورلیسک ٹاؤن خالی کردیں جس کے بعد انخلا جاری ہے۔ممکنہ سونامی لہروں کے پیش نظر بحرالکاہل میں سونامی کی ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔

جاپان اور فلپائن نے بھی ایمرجنسی وارننگ جاری کی ہے جبکہ امریکا نے کیلی فورنیا ، واشنگٹن، اوریگن اور الاسکا ریاستوں کیلئے سونامی وارننگ جاری کی ہے۔اس کے علاوہ برٹش کولمبیا کے لیے بھی سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

TAGGED:8.8 شدت کا شدید زلزلہFeaturedروس کے علاقے کامچٹکا (KAMCHATKA)روس کے مشرقی ساحلسونامی کی وارننگ جاری
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پاکستان میں 2 کروڑ 62 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، ایک اجتماعی المیہ ہے؛ حافظ نعیم
Next Article حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانصحت

پختونخوا میں پولیو ٹیموں پرحملوں سےمتعلق CTD رپورٹ سامنے آگئی، 2 شدت پسند تنظیموں کی نشاندہی

پشاور (ہیلتھ ڈیسک): محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے پی کی رپورٹ کے مطابق رواں سال انسداد پولیو ٹیموں…

June 9, 2024
سائنس و ٹیکنالوجیکاروبار

جی میل استعمال کنندگان اطمینان رکھیں، سروس بند نہیں‌ہوگی؛ گوگل

کراچی (ٹیک ڈیسک): گوگل کی ای میل سروس ’جی میل ‘ عالمی سطح پر مقبول ترین ای میل کمیونیکیشن سروس…

February 24, 2024
دنیا

قطر پر حملے کے بعد امارات کا ردعمل، اسرائیلی سفیر کو طلب کرلیا

ابوظہبی (ویب ڈیسک): متحدہ عرب امارات نے قطر میں حماس رہنماؤں پر اسرائیلی حملے کے بعد جمعہ کو اسرائیلی سفیر…

September 12, 2025
کھیل

ورلڈکپ:ایک اور بڑا اپ سیٹ، افغانستان کی پہلی بار پاکستان کو شکست

چنئی (اسپورٹس ڈیسک): آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں افغانستان نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے پہلی بار پاکستان…

October 23, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?