Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: معیشت پرعمران خان کو ڈار کا لائیو مناظرے کا چیلنج
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > معیشت پرعمران خان کو ڈار کا لائیو مناظرے کا چیلنج
پاکستانتازہ ترین

معیشت پرعمران خان کو ڈار کا لائیو مناظرے کا چیلنج

Published January 27, 2023
Tags: اسحاق ڈار نے عمران خان کو لائیو مناظرے کا چیلنج
Share
SHARE

اسلام آباد (نیوز ڈیسک): وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے معیشت پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو لائیو مناظرے کا چیلنج کردیا۔ ویڈیو خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے تمام افلاطون اکٹھے کرکے مذاکرہ کرلیں، عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدے کیے اور حکومت جاتی دیکھ کر خود ہی توڑ دیے۔

انہوں نے کہا عمران خان کی تمام باتیں جھوٹ پر مبنی ہیں، معیشت کی بدحالی کے ذمہ ہم نہیں عمران خان ہے، عمران خان نے ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کیا، نیازی کی تباہ کی ہوئی معیشت کو ہم ٹھیک کررہے ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان نے معیشت کے غلط اعداد و شمار جاری کیے، جی ڈی پی پر جھوٹ بولا، عمران خان کی ترقی کا ہدف یہ ہے کہ اگر میری حکومت نہیں تو ریاست بھی نہ رہے۔

وزیر خزانہ نے عمران خان کو مخاطب کرکے کہا کہ حکومت آپ کی تباہی ٹھیک کررہی ہے، آپ نے ملک کو یہاں لاکر کھڑا کیا گیا، آپ نے مان لیا تو کون چوری شدہ الیکشن سے آپ کو لایا، اور آپ نے خود ہی اُس کا نام بتادیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اپ اگر معیشت پر کام کرتے اور سیاسی دشمنی نہ کرتے تو پاکستان آج اُس ڈگر پر نہ ہوتا، ہمارے لیے ریاست یا سیاست کا آپشن تھا، لوگ نوازشریف کے پاس لائنیں لگا کر کھڑے تھے جب عدم اعتماد ہورہا تھا، ریاست کو بچانے کا فیصلہ کیا اور سیاست کو قربان کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سیاست نہیں ریاست کو بچانے کا فیصلہ کرتے ہوئے حکومت لی، عمران خان نے 10 ہزار ارب قرض کیلیے روپے کا بیڑہ غرق کیا، سعودی عرب، یو اے ای اور چین میں پاکستان کو بدنام کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کا قرضہ 25 ہزار ارب تھا جس کو آپ نے 30 ہزار ارب بتایا، عمران خان نے پاکستان کے ذمہ میں واجب الادا رقم بھی غلط بتائی، سرمایہ کاری کانفرنس میں پاکستان کو بدنام کیا۔

وفاقی وزیر خزانہ نے بتایا کہ جب عالمی فورم پر پاکستان کے ہر شخص کو کرپٹ کہا گیا تو پھر سرمایہ کاروں نے آنا چھوڑ دیا، ملک تباہ کرنے پر عمران خان کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے، عمران خان نے آئی ایم ایف کے پاس جانے میں سال ضائع کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات بغاوت کے زمرے میں آتے ہیں، عمران خان نے حکومت جاتی دیکھ کر آئی ایم ایف سے کیا گیا معاہدہ خود ہی توڑ دیا، عمران خان کو ملک جب ملا تو ہماری عالمی رینکنگ میں 24ویں پوزیشن تھی اور جب پی ٹی آئی حکومت ختم ہوئی تو ہماری معیشت 47ویں نمبر پر تھی۔

TAGGED:اسحاق ڈار نےعمران خان کولائیو مناظرے کا چیلنج
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پاکستان اللہ نے قائم کیا،کلمے کے نام پر بنا،اللہ کے ذمے ہے؛ ڈار
Next Article عمران خان کا آصف زرداری پر قتل کی سازش کرنے کا الزام
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

بے نظیر بھٹو کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری تیسرے بیٹے کی ماں بن گئی

لاہور (ویب ڈیسک): صدر مملکت آصف زرداری اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو…

October 21, 2024
پاکستانتازہ ترین

ضمنی الیکشن:پی ٹی آئی کی خالی سیٹوں پر پی ڈی ایم حصہ نہیں لے گی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 35 ارکان کے استعفوں کی منظوری اور ان کی نشستیں خالی قرار دیے…

January 17, 2023
پاکستان

وفاقی ہائیکورٹ کے ججز کا خط، اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کا چیف جسٹس سے کارروائی کا مطالبہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھنے کے معاملے پر…

March 27, 2024
پاکستان

سپریم کورٹ کےحکم پر عمران خان کو پولیس لائنز گیسٹ ہاؤس میں‌ٹھہرایا گیا، صدرمملکت کی ملاقات

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری کو غیر…

May 12, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?