Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: وفاقی ہائیکورٹ کے ججز کا خط، اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کا چیف جسٹس سے کارروائی کا مطالبہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > وفاقی ہائیکورٹ کے ججز کا خط، اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کا چیف جسٹس سے کارروائی کا مطالبہ
پاکستان

وفاقی ہائیکورٹ کے ججز کا خط، اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کا چیف جسٹس سے کارروائی کا مطالبہ

Published March 27, 2024
Tags: Featured اسلام آباد بار ایسوسی ایشن چیف جسٹس پاکستان سے انکوائری خط پر تشویش کا اظہار ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھنے کے معاملے پر اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے چیف جسٹس پاکستان سے انکوائری اورملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججز کے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھنے کے معاملے پر اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس ہوا جس دوران بار ایسوسی ایشن نے عدلیہ کی آزادی و خود مختاری کے منافی اقدامات اور مداخلت پر لکھے گئے خط پر تشویش کا اظہار کیا۔

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ عدلیہ کی آزادی اور خود مختاری کو آئین کا بنیادی وصف سمجھتے ہوئے اس پر مکمل یقین رکھتے ہیں، نظام عدل و انصاف پر عوام کا اعتماد عدلیہ کی آزادی اور خود مختاری سے وابستہ ہے۔

اعلامیے کے مطابق عدلیہ کی آزادی پر حرف آنا نظام عدل، انصاف اور معاشرے کیلئے شدید نقصان دہ ہے، آئین و قانون کی عملداری، عدلیہ کی آزادی اور خود مختاری کے اصولوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اعلامیے میں چیف جسٹس پاکستان سے انکوائری اورملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عدلیہ کی آزادی کی خاطر تحریک بھی چلانا پڑی توگریز نہیں کریں گے، آزاد اور خود مختار عدلیہ کے آئینی اصول کی پاسداری کرتے ججز کے پیشہ ورانہ امور کی آزادانہ ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ کسی بھی ادارے کی دوسرے ادارے میں مداخلت کی پرزور مذمت کرتے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ بار ملک میں قانون کی حکمرانی، آئین کی بالادستی اور آزاد خود مختار عدلیہ پریقین رکھتی ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز نے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ ہم جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی کے تحقیقات کرانے کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں، اگر عدلیہ کی آزادی میں مداخلت ہو رہی تھی تو عدلیہ کی آزادی کو انڈرمائن کرنے والے کون تھے؟

TAGGED:Featuredاسلام آباد بار ایسوسی ایشنچیف جسٹس پاکستان سے انکوائریخط پر تشویش کا اظہارملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article نیا پینڈورا باکس کھل گیا:اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کا سپریم جوڈیشل کونسل کو خط، جسٹس (ر) شوکت کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ
Next Article پشاور: ورلڈ بینک پروجیکٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں پر ایجوکیشن اسپیشلسٹ ذاکر عباس مستعفی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

لاہور ہائیکورٹ بار کی سول عدالتوں کی تقسیم کے معاملے پر آج بھی ہڑتال کی کال

(ویب ڈیسک): لاہور ہائیکورٹ بار نے سول عدالتوں کی تقسیم کے معاملے پر آج بھی ہڑتال کی کال دے دی۔لاہور…

May 10, 2024
انٹرٹینمنٹ

پورنوگرافی کی میں میڈیا پر اور جیل میں بھی برہنہ کردیا جاتا تھا: شلپا شیٹھی کاشوہر راج کندرا

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر اور بزنس مین راج کندرا نے جیل میں کاٹے گئے…

October 30, 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

جامعہ کراچی کے طلباءکی گرم ہوا سےکھانا بنانے کی مشین ایجاد

کراچی (ٹیک ڈیسک): کراچی یونیورسٹی کے فوڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے با صلاحیت طالب علموں نے سستے اور کم…

March 2, 2023
پاکستان

خیبرپختونخوا میں ایم ڈی کیٹ کے بعد کمیشن امتحان میں بھی نقل کا انکشاف

پشاور (ویب ڈیسک): خیبرپختونخوا میں ایم ڈی کیٹ کے بعد پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں بھی جدید طریقے سے…

November 18, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?