گال (اسپورٹس ڈیسک): گال ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 412 رنز بنالیے ہیں جب کہ 100 رنز کی برتری حاصل ہے۔کھیل کے تیسرے روز سعود شکیل نے 129 گیندوں پر سنچری اسکور کی جب کہ سلمان علی آغا 83 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔سعود شکیل کے نام منفرد اعزاز، جاوید میانداد کو پیچھے چھوڑ دیا.
سلمان علی آغا اور سعود شکیل نے ٹیسٹ میں چھٹی وکٹ پر 177 رنز کی سب سے طویل شراکت داری کی، اس وقت کریز پر سعود شکیل اور نسیم شاہ موجود ہیں۔
کھیل کے تیسرے روز سری لنکا نے تین وکٹیں حاصل کی ہیں، سلمان علی آغا 83 رنز پر ، نعمان علی 57 گیندوں پر 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ شاہین شاہ آفریدی 14 گیندوں پر 9 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
گال میں میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا۔
گزشتہ روز دوسرے دن کھیل کا آغاز ہوا تو سری لنکا نے اسکور میں 70 رنز کا اضافہ کیا، سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 312رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔