Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ایشیا کپ پر ڈیڈلاک: ایونٹ پاکستان میں، ورنہ نہیں ہو سکےگا؛ ذرائع
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > ایشیا کپ پر ڈیڈلاک: ایونٹ پاکستان میں، ورنہ نہیں ہو سکےگا؛ ذرائع
کھیل

ایشیا کپ پر ڈیڈلاک: ایونٹ پاکستان میں، ورنہ نہیں ہو سکےگا؛ ذرائع

Published May 1, 2023
Tags: Featured ٹیم کی ورلڈکپ کیلیے تیاریاں متاثر چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی میں بھی مشکلات مسئلہ حل نہ کیا تو یہ سلسلہ جاری رہے گا
Share
SHARE

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان اصولوں کی خاطر ایشیا کپ قربان کرنے کو بھی تیار ہے جب کہ پی سی بی نے ایک بار پھر واضح کر دیا کہ ایونٹ پاکستان میں ہی ہوگا۔ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں رواں سال ہونے والے ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو دی گئی تھی، بھارتی کرکٹ بورڈ حکام بار بار اپنی ٹیم ایونٹ میں شرکت کیلیے نہ بھجوانے کے بیانات دیتے رہے۔جواب میں پی سی بی کی جانب سے بھی بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میں شرکت سے انکار کا موقف اپنایا جاتا رہا، گذشتہ چند ماہ میں حکام کی متعدد ملاقاتوں کے باوجود ڈیڈ لاک ختم نہیں ہوا۔

آئی سی سی کی میٹنگ کے دوران درمیانی راستہ نکالتے ہوئے ایشیا کپ کا انعقاد پاکستان جبکہ صرف بھارت کے مقابلے کسی نیوٹرل وینیو پر کرانے کی تجویز سامنے آئی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اصولی فیصلہ کر چکا کہ ایشیا کپ میں دیگر ٹیموں کے میچز یہیں ہوں گے مگر بھارت ہائبرڈ ماڈل کے تحت نیوٹرل وینیو پر کھیل سکتا ہے۔

گزشتہ ماہ چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے جب اس حوالے سے تجویز پیش کی تو بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شا نے بھی دلچسپی کا اظہار کیا تھا مگر وطن واپس جا کر مخالفت کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پی سی بی موقف پر برقرار رہا تو ایشیا کپ رواں برس نہیں ہو سکے گا اور وہ اس کیلیے تیار بھی ہے، پورا ایونٹ کسی اور ملک میں کرانے کا امکان مسترد کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دنوں سری لنکا اور بنگلہ دیشی بورڈ حکام نے غیر رسمی طور پر رابطہ کر کے پاکستان کو ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر کرانے پر قائل کرنے کی کوشش کی جو کامیاب ثابت نہیں ہوئی، آئی لینڈرز تو خود اپنے ملک میں ایونٹ کرانا چاہتے ہیں، یو اے ای بھی تیار بیٹھا ہے۔

پاکستان کا کہنا ہے کہ اگر ابھی مسئلہ حل نہ کیا تو آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا اور چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی میں بھی مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔

دوسری جانب بھارت بھی ایشیا کپ کی منسوخی کا ذہن بنائے بیٹھا ہے، اس نے تو خالی ہونے والی ونڈو میں پانچ قومی ٹورنامنٹ کی پلاننگ بھی شروع کر دی ہے، نجم سیٹھی کو رواں ہفتے بعض اہم میٹنگز کیلیے یو اے ای جانا تھا مگر انھوں نے نجی وجوہات کی وجہ سے دورہ ملتوی کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں ایشیا کپ کے حوالے سے کوئی فیصلہ سامنے آسکتا ہے، یو اے ای میں مکمل ایونٹ منتقل کرنے پر پی سی بی کو عوامی ردعمل کا بھی خدشہ ہے، میزبانی کسی اور ملک سے تبدیل کیے جانے کی تجویز پہلے ہی مسترد ہو چکی، اگر رواں سال کپ نہ ہو سکا تو پاکستان ٹیم کی ورلڈکپ کیلیے تیاریاں متاثر ہو سکتی ہیں۔

TAGGED:Featuredٹیم کی ورلڈکپ کیلیے تیاریاں متاثرچیمپئنز ٹرافی کی میزبانی میں بھی مشکلاتمسئلہ حل نہ کیا تو یہ سلسلہ جاری رہے گا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article محمد رضوان چوتھے نمبر کیلیے بہترین بیٹر ہیں؛ راشد لطیف
Next Article AI ٹیکنالوجی ڈیڑھ سال میں تعلیمی نظام کو بدل کر رکھ دیگی؛ بل گیٹس
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستاندنیا

پاکستان کو سستی گیس، بجلی اور تیل دے سکتے ہیں: ایرانی سفیر

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کو…

August 26, 2023
کھیل

انگلش ٹیم کے سابق کپتان مورگن کا بھی دنیائے کرکٹ کو الوداع

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان این مورگن نے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔انگلش کرکٹر اور سابق…

February 13, 2023
کھیل

پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 29 رن سے شکست دے دی

(ویب ڈیسک ):ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 20 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ…

March 5, 2024
پاکستان

پرویز خٹک کا گورنر خیبرپختونخواکےخلاف الیکشن کمیشن کوخط

پشاور (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹٰی آئی) کے صوبائی صدر پرویز خٹک کی جانب سے الیکشن کمیشن آف…

February 9, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?