دہلی (اسپورٹس ڈیسک): معروف بھارتی کمنٹیٹر اور صحافی ہرشا بھوگلے بھی ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے جس کے بعد وہ اب 14 اکتوبر ہفتے کو ہونے والے پاک بھارت میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ہرشاکی جانب سے سوشل میڈیا صارفین کو ایکس پر اپنی ٹوئٹ کے ذریعے طبیعت سے متعلق مطلع کیا گیا ہے۔بھارتی صحافی نے لکھا ‘میں 14 اکتوبر کو ہونے والے پاکستان اور بھارت کے میچ میں شریک نہ ہونے پر مایوس ہوں کیونکہ مجھے ڈینگی ہوگیا ہے اور کم قوت مدافعت اور کمزور کے باعث میری میچ میں شرکت ناممکن ہے’۔
انہوں نے لکھا ‘مجھے امید ہے میں بھارت اور بنگلادیش کے درمیان 19 اکتوبر کو ہونے والے میچ سے قبل صحتیاب ہوکر واپس آجاؤں گا’۔
ہرشا کی ٹوئٹ پر مداح ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے ان فارم اوپنر شبمن گل بھی گزشتہ کچھ دنوں سے ڈینگی میں مبتلا تھے۔
شبمن گل بخار کی وجہ سے بھارتی ٹیم کے ساتھ افغانستان کے خلاف میچ کیلئے نئی دہلی نہیں گئے تھے جب کہ انہیں پیر کے روز اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
اب خبریں سامنے آئی ہیں کہ کرکٹر صحتیاب ہورہے ہیں اور ہوسکتا ہے وہ پاکستان کے خلاف ہفتے کو میچ کھیلیں۔