کراچی (ویب ڈیسک): ترکیہ کے جنوب اور شمالی شام میں 7.8 شدت کا شدید زلزلہ آیا، جس کے نتیجے میں ترکیہ میں کم از کم 53 اور شام میں 42 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق حکام نے بتایا کہ ملاتیا صوبے میں 23، عرفہ میں 17، عثمانیہ میں 7، اور دیار باقر میں 6افراد ہلاک ہوئے، بھاری نقصان کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد اضافے کا خدشہ ہے۔
#UPDATE A 7.8-magnitude earthquake has killed at least five people in the Turkish province of Osmaniye, the state-run Anadolu Agency reports the provincial governor as saying.
Governor Erdinc Yilmaz also said that 34 buildings were destroyed in the province pic.twitter.com/issPf9ggsm
— AFP News Agency (@AFP) February 6, 2023
سرکاری خبر رساں ایجنسی ثنا نے وزارت صحت کے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ شام میں 7.8 شدت زلزلے کے بعد کئی عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں، ابتدائی اعداد و شمار میں زلزلے کے نتیجے میں حلب، حما اور لطاکیہ میں 42 افراد کی ہلاکت اور 200 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ جنوب مشرقی ترکی میں 7.8 شدت کا ایک شدید زلزلہ آیا، جس سے کئی شہروں میں عمارتیں زمین بوس ہو گئیں جبکہ پڑوسی ملک شام میں بھی نقصان پہنچا۔
امریکی ایجنسی کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 17 منٹ پر تقریباً 17.9 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا، جس کے 15 منٹ بعد 6.7 شدت کا آفٹر شاک بھی آیا۔
ترکیہ کے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ پریزڈنسی (اے ایف اے ڈی) نے پہلے زلزلے کی شدت 7.4 رپورٹ کی۔
ترک ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا پر آنے والی تصاویر میں ریسیکو اہلکاروں کو کہرامنماراس اور ہمسایہ شہر غازیانتپ میں عمارتوں کے ملبے کو کھودتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردون نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ تمام شہری جو زلزلے سے متاثر ہوئے ہیں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
Depremden etkilenen bölgelere arama kurtarma ekiplerimiz ivedilikle sevk edilmiştir. İçişleri ve Sağlık Bakanlığımız, AFAD, Valiliklerimiz ve diğer tüm kurumlarımız çalışmalarına hızla başlamıştır.
— Recep Tayyip Erdoğan (@RTErdogan) February 6, 2023
ان کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں کہ ہم جلد از جلد اور کم سے کم نقصان کے ساتھ مل کر اس آفت سے نکل جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق زلزلے اس وقت آیا جب زیادہ تر لوگ اب بھی گھروں میں سو رہے تھے، جس کی وجہ سے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔
این ٹی وی ٹیلی ویژن نے رپورٹ کیا کہ ادیامان اور ملاتیا شہروں میں بھی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
سی این این ترکیہ ٹیلی ویژن نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے وسطی ترکی اور دارالحکومت انقرہ کے کچھ حصوں میں بھی محسوس کیے گئے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا اظہار تعزیت
دوسری جانب، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ میں شدید زلزلے سے ہونے والے نقصانات پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔
Deeply saddened by the news of a massive earthquake that struck southeastern region of Türkiye. I send my profound condolences & most sincere sympathies to my brother President @RTErdogan & brotherly people of Türkiye on the loss of precious lives & damage to infrastructure.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) February 6, 2023
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی ’ کے مطابق اپنے تعزیتی بیان میں شہباز شریف نے ترکیہ کی حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا، وزیراعظم نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا کی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت اور عوام مشکل کی اس گھڑی میں برادر ملک ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں، ترکیہ نے ہر مشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے، پاکستان اپنے برادر ملک ترکیہ کے عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی کے بڑھتے واقعات پوری دنیا کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے، یہ انسانیت اور کرہ ارض کی بقا کا معاملہ ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی کسی ایک ملک یا خطے تک محدود نہیں رہی۔