اسلام آباد (ویب ڈیسک) شماریات ڈویژن نے پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے حوالے سےصحافیوں کو بریفنگ دی۔ چیف شماریات نعیم الظفر نے کہا کہ انہوں نے سندھ کی تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا ہے۔
نعیم الظفر نے کہا کہ قوم پرستوں سے ملاقات کے لیے رابطہ کیا ہے۔ جلد حیدرآباد میں ان سے ملاقات کرکے تحفظات دور کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ معلوم ہونا چاہیے کہ وہاں کتنے غیر ملکی رہتے ہیں۔
چھٹی مردم شماری میں سندھ کے اعتراضات کے باعث نتائج تاخیر سے آئے۔اس بار سیکیورٹی فورس صرف عملے کی سیکیورٹی کے لیے ہوگی، وہ گنتی میں مداخلت نہیں کریں گے۔
شماریات ڈویژن کے مطابق ہم وثوق سے کہتے ہیں کہ اس بار مردم شماری شفاف ہوگی، کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔