ایلون مسک کی کمپنی ٹوئٹر نے اپنے مزید ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کا امکان ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر انتظامیہ اپنے 50 فیصد سے زائد ملازمین کو نکالنے کے بعد اب مزید ملازمین کو نوکری سے برطرف کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹوئٹر کچھ ہی ہفتوں میں پروڈکٹ ڈپارٹمنٹ میں سے تقریباً 50 ملازمین کو فارغ کرد ے گی۔
ماہرین کا خیال ہے کہ ٹوئٹر کی جانب سے اسی طرح ملازمین کو امریکا اور یگر دفاتر سے نکالا گیا تو وہ دن دور نہیں جب کپمنی کے مجموعی ملازمین کی تعداد 2 ہزار سے بھی کم رہ جائے گی۔
واضح رہے کہ صرف ٹوئٹر ہی اپنےملازمین کو نہیں نکال رہی، یہ عمل ایمازون اور مائیکروسافٹ کی جانب سے بھی کیا جارہا ہے۔
اس سے قبل مائیکرو سافٹ کی جانب سے بھی یہ امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ مائیکرو سافٹ کے ملازمین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار ہے جن میں سے 11 ہزار کو ملازمت سے فارغ کردیا جائے گا۔