Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پیرس کے ڈاکٹروں نے دنیا میں پہلی بار نایاب قسم کے برین ٹیومر کا علاج کردکھایا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > صحت > پیرس کے ڈاکٹروں نے دنیا میں پہلی بار نایاب قسم کے برین ٹیومر کا علاج کردکھایا
صحت

پیرس کے ڈاکٹروں نے دنیا میں پہلی بار نایاب قسم کے برین ٹیومر کا علاج کردکھایا

Published February 14, 2024
Tags: Featured ایک بچے کے دماغ پیرس میں گستاو روسی کینسر سینٹر دنیا میں پہلی بار نایاب قسم کے ٹیومر کا کامیاب علاج
Share
SHARE

پیرس (ہیلتھ ڈیسک): دنیا میں پہلی بار ایک بچے کے دماغ میں نایاب قسم کے ٹیومر کا کامیاب علاج ہوا ہے، محققین اس خطرناک بیماری کے علاج سے متعلق مثبت پیش رفت کے لیے پرامید ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لوکاس صرف 6 سال کا تھا جب ڈاکٹرز کو معلوم ہوا کہ اسے برین ٹیومر ہے، یہ عام برین ٹیومر نہیں بلکہ اس کے دماغ میں نایاب قسم کی رسولی کی تشخیص ہوئی تھی جس کا علاج تقریباً ناممکن تھا۔

فرانسیسی ڈاکٹر جیک گرل اس وقت جذباتی ہوگئے جب انہیں لوکاس کے والدین کو یہ بتانا پڑا کہ ان کا بیٹا مرنے والا ہے، تاہم 7 سال بعد لوکاس اب 13 سال کے ہیں اور ان کے دماغ میں ٹیومر کا کوئی نشان باقی نہیں بچا ہے۔

بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے لوکاس کا علاج کرنے والے محققین کے مطابق یہ دنیا کا پہلا بچہ ہے جو برین اسٹیم گلیوما نامی بیماری (جسے خطرناک کینسر بھی کہا جاتا ہے) سے صحتیاب ہوا ہے۔

پیرس میں گستاو روسی کینسر سینٹر میں برین ٹیومر پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر جیک گرل کا کہنا ہے کہ ’لوکاس نے زندہ رہنے کے لیے تمام مشکلات کو شکست دی ہے‘۔

ٹیومر، جسے ’ڈفیوز انٹرینسک پونٹائن گلیوما (ڈی آئی پی جے) سے بھی جانا جاتا ہے، ہر سال امریکا میں تقریباً 300 اور فرانس میں 100 بچوں میں تشخیص ہوتی ہے۔

15 فروری انٹرنیشنل چائلڈہوڈ کینسر کا عالمی دن ہے، میڈیکل کمیونٹی نے اس پیشرفت کی تعریف کی ہے کہ اب 85 ​​فیصد بچے کینسر کی تشخیص کے بعد 5 سال سے زیادہ تک زندہ رہتے ہیں۔

البتہ ڈفیوز انٹرینسک پونٹائن گلیوما (ڈی آئی پی جے) نامی ٹیومر والے بچوں کے لیے صورتحال انتہائی سنگین ہے، ایسے بچے ایک سال بھی زندہ نہیں رہ پاتے، ایک حالیہ مطالعے کے مطابق اس قسم کے ٹیومر کی تشخیص والے صرف 10 فیصد بچے دو سال تک زندہ رہتے ہیں۔

ریڈیو تھراپی بعض اوقات ٹیومر کے پھیلاؤ کو سست کر سکتی ہے، لیکن اب تک اس بیماری کی کوئی دوا مؤثر ثابت نہیں ہوئی ہے۔

TAGGED:Featuredایک بچے کے دماغپیرس میں گستاو روسی کینسر سینٹردنیا میں پہلی بارنایاب قسم کے ٹیومر کا کامیاب علاج
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article انتخابات میں‌دھاندلی کا اقوام متحدہ نے نوٹس لے لیا: پاکستان فوری قانونی حل نکالے؛ انتونیو گوتیرس
Next Article چرچ آف انگلینڈکا غزہ پر بمباری فوری طور پر بندکرنےکا مطالبہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ دورہ پاکستان کیلئے کرائسٹ چرچ سےروانہ

کرائسٹ چرچ (اسپورٹس ڈیسک): نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ دورہ پاکستان کے لیے روانہ ہوگیا۔نیوزی لینڈ کا…

April 9, 2023
کھیل

پی ایس ایل9 میچز کراچی میں شروع، شائقین کی عدم دلچسپی، اسٹیڈیم خالی

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 9 کراچی آگیا مگر اسٹیڈیم میں تماشائی میچ…

February 28, 2024
پاکستاندنیا

سوشل میڈیا کے ذریعے تشدد پر اکسانے والوں کو معافی نہیں ہونی چاہیے: محسن نقوی کی برطانوی ہم منصب سے ملاقات

لندن (ویب ڈیسک): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے تشدد پر اکسانے والوں…

August 13, 2024
پاکستان

اقوام متحدہ میں پاکستانی وفد کیساتھ موجودگی پرشمع جونیجو کا تفصیلی بیان سامنے آگیا

کراچی (ویب ڈیسک): اقوام متحدہ میں وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم کے ساتھ موجود خاتون شمع جونیجو کے…

September 28, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?